+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 14 2025 11:35:58
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ گرم ہی اوپن ہوئ ہے۔ 228 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گاہک بن جاتا ہے۔ سرگودھا منڈی میں 9400 ملتان 9350 فیصل آباد منڈی میں 9250 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ بھی مزید بہتر ہوئ ہے اور 780 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 243.28 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق لوکل میں سٹاکسٹ کے جزبات بہت گرم ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ بھی بہتر نظر آ رہی ہے۔ زیادہ مقدار میں مال نہیں ملتا ہے۔ سال 2025 میں انڈیا نے 1.31 ملین ٹن کالا چنا امپورٹ کیا ہے۔ آسٹریلیا میں جو زیادہ پیداوار تھی کالے چنے کی ساری انڈیا خریداری کر گیا ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا ہی رجحان ہے۔