+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 21 2025 13:22:22
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 26000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ ہائبرڈ مال تو شارٹ ہیں تاہم گاہکی ضرورت کے مطابق ہی ہے۔ زیادہ تر پیسائ والے مکس کر کے مال فروخت کرتے ہیں۔ پچھلے تین چار سال میں دیکھنے میں آیا ہے جب بھی ہائبرڈ مال شارٹ ہوتے ہیں تو ہلکی کوالٹیوں کا ریٹ تیز ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ شہزادی کوالٹی ڈنڈی والی مارکیٹ 1000 روپیہ من نرم ہے اور 20000/20500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق آج انڈیا گنٹور منڈی میں 1.5 لاکھ بوری کی آمدن تھی۔ انڈیا میں بھی ریٹ 2000 روپیہ کوئنٹل انڈین کرنسی میں کم ہوا ہے اور سنم کوالٹی کے 11000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ تیجہ کوالٹی کے 13000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔زیادہ تر مال کی کوالٹی ہلکی ہے جس کی وجہ سے ٹریڈرز ریٹ کم لگاتے ہیں۔ اچھے ڈیلکس کوالٹی مال کم ہیں۔ تیجہ کوالٹی چائنہ امپورٹ کرتا ہے انڈیا سے اس لیے تیجہ کوالٹی کا ریٹ زیادہ ہے۔ سنم کوالٹی بکنگ میں 1650 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 23000 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں مال تو شارٹ ہیں لیکن اچھا ریٹ ہے ہائبرڈ کا اس لیے ساتھ ساتھ مال فروخت بھی کرنے چاہیں۔