+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 26 2025 19:10:32
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی رات کے اوقات میں کمزور ہوئی ھے۔ جے ڈی ڈبلیو حاضر پیمنٹ پر 15960 جبکہ اتحاد 16000 تک سودے ہوے تھے۔ تاہم اس وقت مارکیٹ دوبارہ کمزور ہوئی ھے اور جے ڈی ڈبلیو 15825 جبکہ اتحاد 15860 جیسے ریٹ بن گئے ہیں پیر کی پیمنٹ پر۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اپریل کے سودے بھی 16140 کو چھو کر واپس 16065 کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ بہتر لگتی ہے تاہم اپریل کی سیٹلمنٹ کی وجہ سے اوپر نیچے ہو سکتی ہے۔ جے ڈی ڈبلیو گروپ کی ملیں نو سیل ہیں۔ جبکہ آر وائی کے شوگر مل نے 5 مئی کی پیمنٹ پر 16200 میں مال فروخت کئے۔ ہیں۔ جبکہ سویرہ شوگر ملز نے بھی 16300 تک مال فروخت کئے ہیں۔ اب سویرہ شوگر ملز سیل نہیں کر رہی ہے۔ اوور آل دیکھا جائے تو مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ تاہم سٹے کی کٹنگ کی وجہ سے تھوڑا بہت اکھاڑ پچھاڑ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ فل الحال مارکیٹ تھوڑی سست ھے۔