+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 02 2025 23:35:21
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی رات کے اوقات میں 30 روپیہ کوئنٹل مزید تیز ہوئی ہے اور مئی کے سودے 16630 تک ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے جے ڈی ڈبلیو اور یونائیٹڈ پیر کی پیمنٹ صبح تیز ہی اوپن ہو گی۔ پاک کموڈیٹیز کے پاس چونکہ روزانہ کی بنیاد پر نئے ممبر آتے رہتے ہیں اس لئے نئے ممبران کو شاہد پتا نہ ہو چینی کی ٹوٹل مارکیٹ جے ڈی ڈبلیو گروپ اور اتحاد کے پیچھے چلتی ہے۔ کیوں سٹے میں جے ڈی ڈبلیو/ یونائیٹڈ اور اتحاد صرف بکتی ہے۔ زیادہ تر فارورڈ کے سودے تین مل کے ہوتے ہیں۔ باقی پورے پاکستان کی چینی ان تین ملوں کے پیچھے چلتی ہے۔ آپ یوں سمجھ لیں۔ یہ تین ملیں پورے پاکستان کی چینی کا انجن ہیں۔ اس لئے جب یہ تیز ہوتی ہیں تو ساتھ ساتھ پورے پاکستان کی چینی تیز ہو جاتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی کوشش ہوتی ہے کہ ہر ٹائم جے ڈی ڈبلیو یونائیٹڈ اور اتحاد پر نظر رکھی جائے۔ یہ تحریر نئے ممبران کیلئے ھے۔ جو ہمارے پرانے کسٹمرز ہیں ما شا ء اللہ وہ سب سمجھتے ہیں۔ فل الحال مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ھے۔