+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 08 2025 12:24:04
  • Comments

Mung Beans | مونگ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 12300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ دیسی مال تو اکا دکا ہیں تاہم امپورٹڈ مال پڑے ہیں اور انہی کا کام ہو رہا ہے۔ حیدر آباد منڈی میں ارجنٹینا اے گریڈ 12300 جبکہ ارجنٹینا بی گریڈ 12000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ برازیل کے مال کے 11000 سے 11500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ برما کے مال 10500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ برما کے مال بھی اکا دکا ہیں۔ زیادہ ارجنٹینا برازیل اور تنزانیہ کے مال کے کام ہو رہے ہیں۔ تنزانیہ کے مال کے 8500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اپریل کے مہینے میں کراچی پورٹ پر مونگ ثابت ارجنٹینا سے 147 کنٹینر، برازیل سے 80 کنٹینر، برما سے 15 کنٹینر، تنزانیہ سے 113 اور کینیا سے 2 کنٹینر کی آمدن تھی۔ لوکل مارکیٹ میں امپورٹڈ مال پڑے ہیں جبکہ 15/20 دن بعد نئ فصل کی آمدن بھی شروع ہو جائے گی۔ جہاں پر نئ فصل شروع ہو گی۔ ریٹوں میں کمی آ سکتی ہے۔