+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 08 2025 12:43:54
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 221.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے تھے تاہم ابھی کوئ ریٹ موصول نہیں ہوا ہے۔ کراچی سے ظہر کے بعد صحیح ریٹ موصول ہو گا۔ سرگودھا منڈی آج احتجاج ہو رہا ہے ہمارے جو کالے چنے کے ٹریڈرز کو پکڑا گیا ہے اس کی وجہ سے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا پاکستان کے حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے آسٹریلیا سے 4 شپنگ لائنز نے سروسز معطل کر دی ہیں پاکستان کے لیے۔ 250/300 کنٹینرز مئ جون شپمنٹ کے سودے کینسل سننے میں ا رہے ہیں تاہم ابھی کنفرم نہیں ہے جبکہ 150/200 کنٹینرز میں شپنگ کمپنیوں نے ایکسٹینشن مانگ لی ہے اور ان میں تاخیر بھی ہو سکتی ہے۔ اور مزید بھی کمپنیاں سروسز روک سکتی ہیں۔ بینکوں سے ڈالر کی فراہمی بھی کھل کر نہیں ہے۔ لوکل مارکیٹ میں امپورٹرز سیلنگ نہیں دے رہے ہیں۔ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اپریل کے مہینے میں آسٹریلیا سے کراچی پورٹ پر 578 کنٹینر جبکہ بلک میں 32803.57 ٹن کالا چنا آمدن ہوئ ہے۔ کالا تنزانیہ سے 10 کنٹینر کی آمدن تھی۔