+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 16 2022 11:45:47
  • Comments

Lentils | مسور ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی 3/4 روپیہ کلو مندہ ہوا ہے اور 208 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ جب نپر مسور 201 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق یہ ریٹ پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر ہیں جبکہ ایڈوانس پیمنٹ پر 2/3 روپیہ نیچے بھی مل جاتے ہیں۔ گاہک نہیں بنتا مارکیٹ میں مندی کا رجحان ہے۔ بکنگ بھی کینیڈا سے 735 ڈالر جیسے حالات بن گئے ہیں جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 170 تک پڑتا ہے۔ بکنگ مندہ ہونے اور پڑتا نیچے ہونے کی وجہ سے لوکل مارکیٹ میں دوکاندار حضرات صرف ضرورت کا مال خریدتے ہیں۔ جسکی وجہ سے گاہکی کی رفتار نہیں بن رہی ہے۔ فل الحال مندے کا رجحان نظر آرہا ہے۔ احتیاط سے کام کرنا ہی بہتر ہے