+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 26 2025 12:28:56
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 0.5 روپیہ کلو نرم اوپن ہوئ ہے اور 218.5/219 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں کٹنگ کی وجہ سے بازار سست ہے۔ تاہم کٹنگ کے بعد تھوڑا بہت لوکل بازار بہتر بھی ہو سکتا ہے۔ سرگودھا منڈی میں 9025/50 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ملتان 8900 جبکہ فیصل آباد منڈی میں 8800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق آسٹریلیا سے نیو کراپ کے ریٹ کم ہوئے ہیں۔ اس بار بھی 2 ملین پلس کراپ کا تخمینہ لگا رہے ہیں جس کی وجہ سے انٹرنیشنل مارکیٹ میں فل حال نیو کراپ میں ٹریڈرز دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔ لیکن ان ساری چیزوں کو وقت کے ساتھ ساتھ جانچا جاتا ہے۔ مارکیٹ ساتھ موسم کی صورتحال کے اوپر بھی منحصر ہے جس کا فل وقت کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ آسٹریلیا میں بیجائ تو زیادہ ہے تاہم دوسری جانب انڈیا کو اس سال بھی کالے چنے کی امپورٹ کی ضرورت 10/15 لاکھ ٹن تک کی۔ اور کالے چنے کی نیو کراپ کا ریٹ اگر 600 ڈالر کی طرف آتا ہے تو انڈیا میں جو حکومتی ادارے ہیں اضافی سٹاک خریدنا شروع کر دیں گے کیونکہ انڈیا میں ایم ایس پی حکومت کی طرف سے کم سے کم طے کردا قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ سے اگر موازنہ کیا جائے تو 660 ڈالر کے لیول پر ہے۔ جب بھی کسی دال کی انٹرنیشنل مارکیٹ انڈیا کی لوکل ایم ایس پی سے کم ہوتی ہے انڈیا مال خریدنا شروع کر دیتا ہے۔