+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 31 2025 18:12:42
  • Comments

Clover Seed | برسیم

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ میں 15 ستمبر سے 15 اکتوبر بائر آپشن سٹار اور ضعیم برانڈ کے 25700 سے 26000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں جبکہ دوسرے برانڈز کے 25300 سے 25500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ 1 اگست سے 15 ستمبر سیلر آپشن کے 25000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال سارا بیوپار جزبات کا ہی ہو رہا ہے۔ جس کسی نے اوپر ریٹوں میں بیچے ہیں کوورنگ کر لیتے ہیں اور جنہوں نے نیچے ریٹوں میں خریدے ہیں ساتھ ساتھ پرافٹ ٹیکنگ بھی کر لیتے ہیں۔ واہنڈو منڈی میں 600/700 بوری کی آمدن تھی اور 15000 سے 25000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ لوکل میں دیسی برسیم فل حال زمیندار نہیں بیچ رہے ہیں۔ گھروں میں ہی لے کر جا رہے ہیں۔ اسی لیے منڈی میں آمدن کم ہے۔ مصر سے بھی ٹریڈرز فل حال پاکستانی امپورٹرز سے بڈنگ ریٹ مانگ رہے ہیں لیکن پاکستانی امپورٹرز ریٹ نہیں دے رہے ہیں کیونکہ امپورٹرز اتنے اونچے ریٹوں میں لینے کے خواہشمند نہیں ہیں۔