+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 11 2025 14:59:02
  • Comments

Clover Seed | برسیم

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ میں 15 اگست سے 15 ستمبر 26300/400 تک بھاؤ ہیں بائر آپشن مالوں کے جبکہ سیلر آپشن مالوں کے ضعیم سٹار کے 25500 جبکہ دوسرے مارکوں کے 25300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال لوکل مارکیٹ رکی سی ہے۔ تاہم ریٹ اونچا ہے۔ ٹریڈرز ان ریٹوں میں کام کرنے میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں کیونکہ ابھی صرف بیانے والے سودوں کے کام ہو رہے ہیں اور یہ فارورڈ والے سودے صرف کٹتے ہی ہیں ڈلوری بہت کم اٹھتی ہے اکا دکا وہ بھی مظبوط گھر اگر ضرورت پڑے تو اٹھاتا ہے۔ مصر سے بھی بکنگ میں ریٹ اونچا ہے 1925 سے 2000 تک بھاؤ ہیں۔ امپورٹرز بھی اونچے ریٹوں میں خریدنے میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں۔ دیسی برسیم کی کٹائیاں تقریباً مکمل ہو گئ ہیں۔ واہنڈو منڈی میں باہر سے آمدن بالکل نہیں ہے۔زمیندار نے مال ہولڈ کیا ہوا ہے۔ دکانوں میں سے ہی مال آتے ہیں اور 17000 سے 21000/22000 روپیہ من تک کام ہو رہے ہیں۔ لوکل دکاندار کچے مال بھی اتنے اونچے ریٹوں میں خرید نہیں رہے ہیں۔