Sugar | چینی
Sep 11 2025
باجرہ ریٹ آج کا اور تبصرہ
May 14 2025 14:31:44 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر میں 25 روپیہ کوئنٹل مزید نرم ہوئی ہے اور 16180 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ 3 مل مئ کے سودے 16430/40 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
May 14 2025 14:26:49 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی کوالٹی ملتان منڈی میں کیش پیمنٹ پر 5200 روپیہ من تک کام ہو گئے ہیں۔ نیچے ریٹیل میں جواروں کا وکرا بمپر ہے۔ .
May 14 2025 14:25:51 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی گوجر خان کوالٹی 50/100 روپیہ من مارکیٹ تیز ہے اور 3550/3600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لائنوں سے کھل کر بیچ نہیں آتی ہے۔ مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ .
May 14 2025 14:22:23 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 50 روپیہ من مارکیٹ نرم اوپن ہوئی ہے اور 11200 روپیہ من تک کا گاہک ہے اور بیچ 11250 روپیہ من تک آ جاتی ہے۔ فلحال گاہکی سست ہے۔ فیصل آباد منڈی میں ایس کیو مالوں کے 11850 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
May 14 2025 14:09:38 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ نرم اوپن ہوئی ہے اور 123/124 روپیہ کلو تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ فلحال ریٹیل میں دالوں کی گاہکی سست ہے۔ .
May 14 2025 13:53:21 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 223 روپیہ کلو تک کا گاہک بن جاتا ہے جبکہ بیچ 224 روپیہ کلو تک ہے۔ تھل سائڈ مارکیٹ 50 روپیہ من بہتر ہوئی ہے اور 9250 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ .
May 14 2025 13:51:22 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ کمزور ہی اوپن ہوئ ہے۔ سینٹرل پنجاب سائیڈ نون شوگر ملز 16850 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ العریبیہ 16800 رمضان 16700 سفینہ 16700 یونیکول 16700 المعیز 2 16625 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائیڈ کسان 16725 سویرہ 16700 کمالیہ 16575 جھنگ سائڈ سورج 16575 جیسے ریٹ ہیں۔ جنوبی پنجاب مارکیٹ مزید نرم ہے فاطمہ 16325 حمزہ 16300 ار وای کے 16300 جے ڈی ڈبلیو 16200 یونائیٹڈ 16200 اتحاد 16230 جیسے ریٹ ہیں۔ ڈھرکی اے کے ٹی 16200 جیسے ریٹ ہیں۔ زیریں سندھ میں سانگھڑ آباد گار میر پور خاص مہران فاران 16400 جیسے ریٹ ہیں۔ فارورڈ مارکیٹ مزید کمزور ہے اور مئی کے سودوں کے 16440/50 روپیہ کوئنٹل روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال ریٹیل میں ڈیمانڈ کمزور ہے۔ آگے جہاں ریٹیل میں ڈیمانڈ آئے گی وہاں بازار دوبارہ بہتر ہو سکتا ہے۔ حاضر اور فارورڈ کا فرقہ کافی کم ہو گیا ہے۔ .
May 14 2025 13:08:44 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر میں 75 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 16225 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جے ڈی یونائٹڈ ڈھرکی اے کے ٹی کے۔ 3 مل مئ کے سودے 16500 جبکہ جون کے سودوں کے 17050 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال گاہکی سست ہے۔ .
May 14 2025 13:03:44 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 12700 سے 13000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ساؤتھ کوریا کا 13000 ٹن کا ٹینڈر ہوا ہے جو کہ سارا انڈیا لے گیا ہے 1422 سے 1464 ڈالر تک۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں زیادہ سپلائ کو مد نظر رکھ کر ہی انڈین ٹریڈرز نے ٹینڈر بھرا ہے۔ افریکن ممالک میں سپلائی کافی پڑی ہے۔ پچھلے سال سیزن کے شروع میں ہی چائنہ پاکستان سے زیادہ خریداری کر گیا جب افریکن ممالک کی کراپ شروع ہوئ تو ریٹ 1300/1400 رہ گیا تھا۔ کم ریٹ دیکھ کر افریکن ممالک کے کافی سارے ایکسپورٹرز نے سیلنگ نہیں کی مال ہولڈ کر لیے۔ سوڈان نائجیریا وغیرہ میں ٹریڈرز نے مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں۔ آگے اگست میں پاکستان اور چائنہ کی نیو کراپ شروع ہو جائے گی۔ فل حال انٹرنیشنل مارکیٹ میں مزے داری نہیں ہے۔ .
May 14 2025 12:52:23 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں 17000 روپیہ من جبکہ فیصل آباد منڈی میں 18000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ سست سی ہے۔ .
May 14 2025 12:51:33 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 24000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ شہزادی کوالٹی 15500/16000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مورو کوالٹی مالوں کے 16500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
May 14 2025 12:43:57 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید دادو ملتان منڈی میں 4700 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ بھاگ ناڑی کوالٹی ملتان منڈی میں 4850 روپیہ من جبکہ سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 5000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ریٹس اچھے ہیں ٹریڈرز ان ریٹس میں ساتھ ساتھ تھوڑا مال بیچتے بھی ہیں۔ہائبرڈ جوار کیوری 285 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پرولائن 360 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 100 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 6400 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ آمدن 100 گٹو تک تھی۔ ریٹیل میں تھوڑا تھوڑا وکرا نکلا ہے۔ .
May 14 2025 12:43:23 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی گوجر خان کوالٹی لوڈ میں 3500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
May 14 2025 12:32:52 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 60/40 کوالٹی مال 16400/500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ بہتر ہے۔ کراچی تھر پارکر کوالٹی 93.310 کلو کے 16000 تک بھاؤ ہیں۔ .
May 14 2025 12:30:19 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن 4500/4600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن 11200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ بیچ کھل کر نہیں ہے۔ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ راولپنڈی اور پشاور پلانٹ والے مال پہنچ میں 4775/4800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
May 14 2025 12:10:20 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 12000/12100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ کمزور نظر آرہی ہے۔ خریدار خاموش ہے۔ ارجنٹینا اے گریڈ مالوں کے 12000 اور برازیل اے گریڈ مالوں کے 11000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
May 14 2025 11:57:38 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ ایڈوانس پیمنٹ پر 222.5/223 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 230 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بیچ کھل کر نہیں ہے۔ ٹریڈرز نے مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں۔ سرگودھا منڈی 9150/9200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 790 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 245 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 281.75 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ تاہم آئ ایم ایف نے ڈالر کی قیمت بڑھانے کا کہا ہے۔ اگر ڈالر کی قیمت بڑھتی ہے تو وہ بھی لوکل مارکیٹ پر اثر انداز ہو گی۔ .
May 13 2025 23:19:17 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی رات کے اوقات میں 45 روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 16515 تک کام ہوے ہیں۔ سننے میں آیا ہے کہ ڈپٹی وزیراعظم نے ملوں کا اجلاس طلب کیا ہے اس لئے مارکیٹ گھٹی ہے۔ .
May 13 2025 22:52:54 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی رات کے اوقات میں 75 روپیہ کوئنٹل مزید کمزور ہوئی ھے اور 16470 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ .
May 13 2025 22:08:46 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مئی کے سودوں میں 100 روپیہ کوئنٹل کی کمی دیکھنے میں آئی ہے اور 16555 تک سودے ہوے ہیں۔ ملوں سے پندرہ تاریخ کی پیمنٹ کے سودے ہیں۔ نیچے گاہکی کم ھے اس لئے مارکیٹ تھوڑی بہت کوریکشن میں ھے۔ مجموعی طور تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ .
May 13 2025 18:18:03 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا ریگولر کوالٹی مال 200 جبکہ مشین کلین مال 212/15 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سٹھری چنا حیدرآباد منڈی میں 6450 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ارجنٹینا 8 ایم ایم مال 275/80 جبکہ 7 ایم ایم مال 215/220 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ دبئ کے 9 ایم ایم مال کراچی مارکیٹ 340/45 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم 270/80 جبکہ 9 ایم ایم 335 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ کینیڈا سے 8/9 ایم ایم 815 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم مال 420 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
May 13 2025 18:08:30 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 60/40 کوالٹی مالوں کے 16400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ انڈیا بھی مارکیٹ مزید پلس ہے اور 5165 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں انڈین کرنسی میں۔ .
May 13 2025 18:07:55 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں اچھے مالوں کے 12900/13000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
May 13 2025 18:06:32 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت 2 روپیہ کلو مارکیٹ تیز ہے اور کرمسن کراچی مارکیٹ میں 210/210.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
May 13 2025 17:59:12 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر میں 40 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئی ہے اور جے ڈی ڈبلیو 16260 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ رہ گئے ہیں جبکہ فارورڈ میں مئ کے سودے بھی 50 روپیہ نرم ہیں اور 16645/55 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
May 13 2025 17:52:19 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 500 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئی ہے اور 23500/24000 روپیہ من تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ ضرورت کے مطابق کام کاج ہیں۔ شہزادی کوالٹی بھی مزید 500 روپیہ کمزور ہوئی ہے اور 15000/16000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
May 13 2025 17:30:26 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 209 جبکہ کرمسن مسور جہاز والے 208 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
May 13 2025 17:29:25 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 11250/300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
May 13 2025 17:28:24 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں شام کے اوقات میں 400 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئی ہے اور 12100 روپیہ من تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ مارکیٹ میں مندے کا رجحان ہے۔ خریدار خاموش ہے۔ .
May 13 2025 17:26:22 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 125 روپیہ کلو تک کہ بیچ ہے جبکہ 124/124.5 روپیہ کلو تک کا گاہک بن جاتا ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott