+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Oct 05 2022 14:42:50
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں 250 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 7250 تک کام ہوے ہیں۔ پیر پیمنٹ پر 7265/70 جیسے حالات ہیں۔ کراچی بھی 5 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 175 جیسے حالات بن گئے ہیں حاضر لوڈنگ کے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق تنزانیہ کا چنا جو 18 اکتوبر سے پہلے پہلے پورٹ پر لگے گا 146 تک کام ہوے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔  جبکہ 20 اکتوبر والے جہاز میں کم ہو کر مارکیٹ 152 رہ گئی تھی آج 156/57 تک کام ہوے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ جہاز کی ایڈوانس پیمنٹ کا مطلب ہوتا ہے جب جہاز لگے گا ایمپورٹرز پیمنٹ کی کال دے گا اور پیمنٹ دے کر مال اٹھانا ہے۔  جہاز کے مال 45 دن پیمنٹ پر 166 تک کام ہوے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق آج تنزانیہ کی تقریباً 15000 بوری کے کام ہوے ہیں۔ ریٹیل میں گاہکی بھی اچھی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ ملرز بھی جہاز والے مال میں 156 تک دل کھول کر خریداری کر رہے ہیں۔ تاہم حاضر میں ضرورت کے مطابق ہی کام ہو رہا ہے۔  فل الحال حاضر میں مارکیٹ بہتر ہے