+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Oct 06 2022 11:20:20
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ کنری منڈی میں 2500 بوری کی آمد تھی 25000 سے 30000 تک بولی ہوئی ہے۔ لونگی کوالٹی 33100 تک بولی ہوئی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق لونگی کوالٹی بلوچستان کے علاقے وڈ میں شان مصالحہ جات والے بھی مال خرید رہے ہیں جبکہ ایکسپوٹرز بھی مال خرید رہے ہیں۔  تقریباً 30 کنٹینر کے لگ بھگ لونگی کوالٹی ایکسپورٹ ہو چکی ہے۔  زیادہ تر دبئی ایکسپورٹ ہوئ ہے۔  فیصل آباد منڈی میں پرانی کولڈ اسٹور والی گزشتہ روز 22900 روپیہ من تک کام ہوے تھے۔ بیچ نہ ہونے کے برابر ہے 23000/24000 جیسے حالات سمجھنے چاہیں۔ نئی ہائبرڈ 25000/26000 جیسے حالات ہیں پیسائ کوالٹی کے۔  نئی مرچ میں خریدار اتنا زیادہ دلچسپی نہیں لیتا تاہم پرانی مرچ کا بھرپور گاہک ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سن 2020 والے کولڈ اسٹور والے مال 18000/20000 روپیہ من تک فروخت ہو رہے ہیں۔  مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔