+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Nov 18 2022 15:55:44
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔  کالا چنا کراچی سی ایچ کے ایم کوالٹی 134 جبکہ نمبر ون کوالٹی 136 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔  بکنگ سی ایچ کے ایم (ملنگ کوالٹی) 560 جبکہ نمبر ون کوالٹی 600 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 21/22 نومبر کو پورٹ پر ایک جہاز بھی لگے گا۔ تقریباً 22/24 ہزار ٹن کا۔  پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ آسٹریلیا سے جو نومبر دسمبر کے سودے بک ہوے ہوے ہیں کنٹینر کی شکل میں وہ ایمپورٹرز سیٹل کرانا شروع ہو گئے ہیں تقریباً 300/400 کنٹینر سیٹل ہو چکے ہیں۔ ایمپورٹرز نے 555 سے 580 ڈالر تک سودے خریدے ہوئے تھے اور سیٹلمنٹ بھی اسی ریٹ میں ہورہی ہے کیونکہ ہماری لوکل مارکیٹ کافی نیچے آ گئ ہے جس کی وجہ سے ایمپورٹرز آسٹریلیا میں ہی سودے کٹوا رہے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ابھی دو تین دن انتظار کرنا چاہیے کیونکہ جہاز جب پورٹ پر لگ جائے گا تب صورت حال واضح ہو گی کہ کب خریداری کرنی چاہیے۔  دوسری جانب انٹر بنک میں ڈالر کے 223.17 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ بنک ڈالر بھی کھل کر فراہم نہیں کر رہے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق آئ ایم ایف نے حکومت کو 800 ارب کے مزید ٹیکس لگانے کو کہا ہے یعنی منی بجٹ پیش کرنے کا کہا ہے۔ اس لئے ماہرین کا خیال ہے کہ شاید انٹر بنک میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مزید کمزور ہو سکتا ہے۔  اس لئے زیادہ تر انویسٹرز اس انتظار میں ہیں کہ مارکیٹ تھوڑی بہت ٹوٹے تو خریداری شروع کر دیں۔  تاہم ابھی تک سب دیکھ رہے ہیں کہ مارکیٹ کتنی اور ٹوٹ سکے گی۔  کیونکہ پورٹ پر کالا چنا کے علاؤہ دوسری دالوں کی آمد بھی ہو رہی ہے۔  اس لئے پیمنٹ کا بحران بھی دیکھنے میں آ رہا ہے۔