+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 12 2022 17:24:19
  • Comments

Yellow Peas | ییلو پیس

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی آج شام کے اوقات میں زبردست قسم کی تیزی کا ماحول بن گیا ہے 5 روپیہ کلو کی تیزی تقریباً 2 گھنٹے میں ہوئی ہے اور 136 تک کام ہوے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کی ایک ملر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ ریٹیل میں دال کی بمپر ڈیمانڈ ہے۔ اس وقت دال کا 148 کا بھی خریدار بن جاتا ہے لیکن بیچ کم آ رہی ہے۔  دوسری جانب ایمپورٹرز کھل کر بیچ نہیں دے رہے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ییلو پیس ثابت کا ایک جہاز 12000 ٹن کا 14 جنوری تک پورٹ پر آے گا۔  جبکہ ایک اور جہاز جو جنوری کو  شپمنٹ ہوگی پہلے 22 ہزار ٹن بک ہوا تھا اب ایمپورٹرز نے اس جہاز میں مزید خریداری کی ہے اور وہ جہاز اب 36 ہزار ٹن کا ہو گیا ہے اس جہاز کی بکنگ 477 ڈالر میں ہوئی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق 12 ہزار ٹن والا جہاز جب تک پورٹ پر آے گا اس وقت تک پائپ لائن پھر خالی ہو جائے گی۔  جبکہ 36 ہزار ٹن والا جہاز جنوری میں لوڈ ہو گا اسے پاکستان آنے میں ابھی بہت وقت ہے۔ دال کی بمپر ڈیمانڈ ہے اس لئے تیزی کا رجحان ہے۔