+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 19 2022 17:31:42
  • Comments

Lentils | مسور ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔  مسور کرمسن کراچی 186/88 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ نپر مسور 190 جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی مارکیٹ رکی ہوئی تھی تاہم فیصل آباد منڈی میں ریٹیل میں گاہکی کم تھی۔  پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایمپورٹرز نے کینیڈا سے ایک لوڈ ہوا ہوا جہاز جو انڈیا جا رہا تھا اس میں 12000 ٹن بکنگ لی ہے۔  یہ 12 ہزار ٹن 730 ڈالر میں بک ہوا ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق 10/12 فروری تک پاکستان کے کراچی پورٹ پر مال پہنچے گا۔ جو کراچی آکر تقریباً 177/78 تک پڑتا ہے۔  یہی وجہ ہے کہ فیصل آباد کے ٹریڈرز نے آج کراچی سے خریداری کرنے کی بجائے اپنے مال فروخت کئے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات ہوئی تو انکا کہنا تھا یہ جو 12 ٹن مال بک ہوا ہے یہ بھی کوئی اتنا زیادہ سستا نہیں پڑتا 178 کا پڑتا ہے۔ تاہم جب بکنگ کی خبر مارکیٹ میں آتی ہے تو تھوڑا بہت فرق ضرور پڑتا ہے دوکاندار نئی خریداری روک کر اپنا اپنا مال بیچنا شروع ہو جاتے ہیں۔  کیونکہ مسور کی لاگت کالا چنا کی طرح نہیں ہے جو لاکھوں بوریاں مہینے میں فروخت ہو جائیں۔ مسور کی اوسط لاگت ماہانہ 500/550 کنٹینر ہی ہوتی ہے۔