+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 19 2022 17:53:50
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 40 روپیہ کوئنٹل مزید کمزور ہوئی ہے اور 8435 میں کام ہوا ہے۔ ڈھرکی 8410 جیسے حالات بن گئے ہیں۔  جبکہ دسمبر کے سودے 8590/95 تک ہوے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق حاضر میں فل الحال دباؤ ہے کیونکہ جے ڈی ڈبلیو مل سے جو 20 تاریخ 22 اور 25 تاریخ کے سودے فروخت ہوے ہوے ہیں ان کی پیمنٹ کا مسئلہ ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ہو سکتا ہے حاضر میں تھوڑی بہت اور گھٹ جائے لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ تھوڑی بہت گھٹے تو خریداری کرنی چاہیے کیونکہ ریٹ بہت ناجائز کم ہو گئے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق 25 دسمبر کے بعد کسان گنے میں بھی بریک لگا سکتا ہے۔ کیونکہ جو اگیتی کاشت ہوتی ہے جیسے موڈھا کہتے ہیں وہ تقریباً 25 دسمبر تک کٹائی ہو کر فارغ کر دیتا ہے کسان۔ جبکہ اس کے بعد پچھیتی کاشت جسے لانواں گنا کہا جاتا ہے اسے اگر کسان دو تین ہفتے بعد بھی کٹائی کرے تو فرق نہیں پڑتا۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق عموماً کسان 25 دسمبر سے 15 جنوری تک کٹائی سلو کر دیتے ہیں۔ دوسری جانب ملوں کو اس ریٹ میں چینی بیچ کر کوئی وارہ نہیں ہے۔