+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 28 2022 14:36:54
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو دسمبر کے سودے دوپہر کے اوقات میں 30 روپیہ کوئنٹل نرم ہوے ہیں اور 8520 جیسے حالات بن گئے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ڈھرکی اور گھوٹکی 15 جنوری کی پیمنٹ پر 8540/50 میں تقریباً 250/300 ٹرک کا کام ہوا ہے یہ سودے انڈر پارٹی ہوے ہیں۔ ایک ڈیلر نے لوکل مارکیٹ سے خریداری کی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق آج یوٹیلیٹی اسٹور نے 50000 ٹن ا ٹینڈر بھی 9000 روپیہ کوئنٹل میں منظور کر لیا ہے۔ اس میں ڈھرکی نے 15000 ٹن گھوٹکی نے 15000 ٹن جبکہ اے کے ٹی نے 20000 ٹن سپلائی دی ہے۔ یعنی جے ڈی ڈبلیو گروپ نے ٹینڈر دیا تھا جو یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے منظور کر لیا ہے۔