+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 02 2023 17:40:23
  • Comments

Lentils | مسور ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی دال کوالٹی مارکیٹ میں مال سب تھوڑے ہی رہ گئے ہیں 178 جیسے حالات ہیں لیکن کھل کر ملتا نہیں ہے۔  کرمسن کراچی 180/81 جبکہ اچھی کوالٹی 183/84 جیسے حالات ہیں پہنچنے کی پیمنٹ پر۔ نپر 182/83 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی فیصل آباد منڈی میں ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ کراچی میں ہر پارٹی سیل نہیں کر رہی ہے اکا دکا کوئی بیچتا ہے۔ زیادہ تر ایمپورٹرز کہتے ہیں کل انٹر بنک میں ڈالر کا رخ دیکھ کر کام کریں گے۔  بکنگ نپر مسور کی 730 جبکہ کینیڈا سے 740/50 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں۔ ایک ایمپورٹر سے گفتگو ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ بنک ایل سی نہیں کھول رہے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب 17 جنوری کو ایک جہاز بھی پورٹ پر لگنا ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق دسمبر کے مہینے میں کرمسن 308 کنٹینر کی آمد ہوئی ہے جبکہ نپر نگیٹ کے 65 کنٹینر آے ہیں کراچی پورٹ پر۔ ٹوٹل 373 کنٹینر بنتے ہیں۔