+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 16 2023 13:57:08
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت کنری منڈی میں کل 1000 بوری کی آمد تھی۔  آج 2000 بوری کی آمد ہوئی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ہائبرڈ کوالٹی 24400 تک بولی ہوئی ہے۔  کراچی مصالحہ جات کمپنیاں 615 روپیہ کلو تک خریداری کر رہی ہیں خشک مال کی۔  فیصل آباد کولڈ اسٹور والی 19500/20000 روپیہ من جیسے حالات ہیں آج 500/1000 روپیہ من تیز ہوئی ہے۔  سندھ کی پارٹیوں نے دو دن میں 21400/500/600 تک چار چار ماہ کافی سودے لئے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ کراچی بھی خریدار ہے فیصل آباد سے کولڈ اسٹور والے مال کا۔  نئ ہائبرڈ خشک فیصل آباد 22000/22500 جیسے حالات ہیں۔  جام پور کولڈ اسٹور والی 21000/21500 طوطا پری کافی تیز ہوگئی ہے اور 26000/27000 جیسے حالات بن گئے ہیں۔  مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔   ریٹیل میں گاہکی بھی زبردست ہے۔