+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 04 2023 16:56:18
  • Comments

Yellow Peas | ییلو پیس

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے ریٹ میں شام کے اوقات میں 2 روپیہ کلو کی تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور 178 تک کام ہوے ہیں۔  جبکہ جہاز کے مال میں 168 تک کام ہوے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق حاضر میں مال شارٹ ہے۔  جبکہ جہاز کے مال کی ڈیلیوری ماہرین کے مطابق جمعرات جمعہ سے شروع ہو گی۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق جب جہاز آتا ہے تو وہ کسٹم کے شیڈ میں اتارا جاتا ہے جس کا پندرہ دن کا ایک روپیہ کلو کرایہ دینا پڑتا ہے جہاز پانچ دن میں مال خالی کر کے چلا جاتا ہے پھر ایمپورٹرز کو جیسے جیسے بنک سے ڈالر ملتے ہیں ایمپورٹرز کاغذات کلئیر کرا کے ڈیلیوری دیتے رہتے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق کینیڈا سے ایک جہاز اور لوڈ ہو کر نکلا ہوا ہے۔ 36000 ٹن کا یہ جہاز 2 مارچ کو کراچی پورٹ پر پہنچنے کی تاریخ شو کر رہا ہے۔  یہ تاریخیں آگے پیچھے ہوتی رہتی ہیں ہم جہاز کی آمد کے متعلق ساتھ ساتھ اپڈیٹ کرتے جائیں گے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ابھی جو پورٹ پر 13000 ٹن جہاز لگا ہوا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ 36000 والے جہاز کے پہنچنے سے پہلے پہلے پرانے مال کھانے پیئے جائیں گے۔   36000 ٹن والا جہاز 477 ڈالر میں بک ہوا تھا جو آج کے ڈالر ریٹ کے حساب سے 150 کے لگ بھگ پڑتا ہے۔  تاہم اصل پڑتا اس دن ہی سامنے آے گا جس دن ایمپورٹر کو بنک سے ڈالر ملیں گے۔