+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 07 2023 16:35:48
  • Comments

Mung Beans | مونگ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد کے ریٹ 8650 پرانی 8750 پہ برقرار ہیں۔ گاہک بن جاتا ہے بیچ کم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق نئی مونگ کا 45 دن کی پیمنٹ پر 9100 کا خریدار ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی گزشتہ روز ایک ملر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ گزشتہ روز تقریباً 15000 بیگ کا کام ہوا ہے۔ یہ تقریباً 7500 بوری بنتی ہے۔  تھل لائن انتہائی مضبوط ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اب اگر کوئی ایمپورٹر بیرون ملک سے مونگ ایمپورٹ بھی کرے تب بھی فائدہ نہیں ہے کیونکہ ارجنٹائن اور برازیل سے مونگ ثابت پاکستان پہنچتے پہنچتے جون کا مہینہ آ جاے گا۔ اور جون میں پاکستان کی ہاڑو فصل یعنی سمر کراپ بھی شروع ہو جاتی ہے۔ دوسری جانب تھل میں لمبی چوڑی سپلائی نظر نہیں آ رہی ہے۔ مارچ اپریل اور مئی کے مہینے بھرپور ڈیمانڈ کے مہینے ہوتے ہیں۔ اس لئے تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔  ماہرین کا خیال ہے کہ اپریل مئی میں کوئی الٹا ٹیڑھا ریٹ بھی بن سکتا ہے۔