+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 13 2023 17:46:03
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔  جے ڈی ڈبلیو کے ریٹ شام کے اوقات میں 20 روپیہ کوئنٹل تیز ہوے ہیں اور 8450 تک کام ہوے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فروری کے سودے 8680 تک ہوے ہیں جبکہ مارچ کے سودوں کا 9080 کا بھرپور خریدار ہے لیکن مارچ کے سودوں کی بیچ کم آرہی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جے ڈی ڈبلیو اور اتحاد فل بیچ نہیں دے رہے ہیں۔  ماہرین کا خیال ہے کہ دو تین دن کی تنگی ہے کیونکہ حمزہ جے ڈی ڈبلیو اور اتحاد کے سودے ہیں 15 تاریخ کی پیمنٹ والے یہ جیسے ہی نمٹ گئے مارکیٹ چل پڑے گی۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق مارچ میں لوگ 400 روپیہ کوئنٹل بڑھا کہ گاہک کھڑے ہیں۔  دوسری جانب سندھ میں آج العباس شوگر ملز بھی بند ہو گئی ہے۔  وقتی طور پر مارکیٹ رکی ہوئی ہے لیکن مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ یہی دن ہیں خریداری کے۔