+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 22 2023 16:30:27
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں 2 روپیہ کلو کمزور ہوے ہیں اور 180 تک کام ہوے ہیں۔ پیر منگل کی پیمنٹ پر 181 تک کام ہوے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جن لوگوں نے 172/73 میں کالا چنا خریدا تھا انہوں نے تھوڑا بہت مال پھینکا ہے مارکیٹ میں جسکی وجہ سے مارکیٹ میں تھوڑی نرم ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر مارکیٹ اچھی نظر آرہی ہے کیونکہ آج سے چار پانچ دن پہلے جو جہاز کراچی پورٹ پر آیا تھا وہ ابھی برتھ پر نہیں لگا کیونکہ ایمپورٹرز کو ڈالر نہیں مل رہے اس لئے ایمپورٹرز نے جہاز کو ابھی سمندر میں کھڑا کیا ہوا ہے کیونکہ اگر جہاز پانچ دن سے پورٹ پر رہے تو شپنگ کمپنی ڈیٹینشن چارج کرتی ہے اس لئے جہاز ابھی تک پورٹ پر نہیں لگا۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ایمپورٹرز کو بنک سے ڈالر نہیں مل رہے ہیں بعض بنک کہتے ہیں کہ ڈالر پہلی تاریخوں کو دیں گے۔  اس کے علاؤہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کافی تیز ہے جبکہ یو ایس ڈی ٹی جو کہ ڈیجیٹل کرنسی یعنی ڈیجیٹل ڈالر کہلاتی ہے وہ بھی تیز ہے۔ ڈیجیٹل ڈالر کے ریٹ 287/288 تک پہنچ گئے ہیں۔  ہو سکتا ہے انٹر بنک میں بھی ڈالر کی قیمت بڑھ جاے۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جو جہاز ابھی سمندر میں کھڑا ہے اس کی ڈیلیوری کا ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے کتنے دن لگیں گے کیونکہ پہلے جہاز برتھ ہو گا پھر ایمپورٹرز بنک سے ڈاکیومنٹ ریٹائر کرائیں گے اور پھر ڈیلیوری ہو گی اس کے علاؤہ جو جہاز 8 مارچ کو لگے گا اس کی بھی صورت حال اسی طرح ہی لگ رہی ہے شعبان کا مہینہ شروع ہے جب جیسے ہی ڈیمانڈ میں اضافہ ہو گا ملرز کو مال حاضر ڈیلیوری کی شکل میں درکار ہو گا جبکہ گوداموں میں لمبے چوڑے مال نہیں ہیں اس لیے جس کے پاس حاضر مال ہو گا اس کی جیت ہو گی۔