+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 22 2023 17:32:53
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 25 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئی ہے اور 8750/55 جیسے حالات بن گئے ہیں ان پیڈ کے۔ ٹیکس پیڈ 8825/30 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ فل الحال حاضر اور فروری ایک ہی بھاؤ بن گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارچ کے سودے 9260 تک ہوے ہیں۔ ملیں فل الحال مال نہیں بیچ رہی ہیں صرف جو ڈیلروں نے ملوں میں مال لکھواے ہوے ہیں وہ اپنا اپنا مال ہی بیچ رہے ہیں۔ ریٹیل میں جب گاہک کم ہوتا تو دوکاندار بھی اپنا اپنا مال کاٹتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ماہرین کا خیال ہے اب 25/50 روپیہ بوری گیم ہے۔ زیادہ تر پلئیر صرف مارکیٹ کو واچ کر رہے ہیں جہاں مارکیٹ چلے گی سب گھس جائیں گے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے یہ ٹھہراؤ عارضی ہے ہو سکتا ہے ایک دو دن لگ جائیں۔