+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 25 2023 12:38:32
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون جوہر آباد 9300 بھلوال 9000 پاپولر 9000 جبکہ رمضان اور العربیہ 8950 روپیہ کوئنٹل جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ فیصل آباد سائیڈ 8975 سویرا 8975 کنجوانی 8950 کشمیر 8950 جیسے حالات ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب میں آر وائی کے 8825 جبکہ جے ڈی ڈبلیو 8800 یونائیٹڈ اور اتحاد بھی 8800 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ اپر سندھ میں ڈھرکی اے کے ٹی 8790 جبکہ گھوٹکی 8795 جیسے حالات ہیں۔ زیریں سندھ میں 8850 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ریٹیل میں گاہکی اچھی ہے اور مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ جنوبی پنجاب میں آر وائی کے۔ حمزہ جے ڈی ڈبلیو اتحاد اور اپر سندھ میں الائنس اے کے ٹی ڈھرکی گھوٹکی ایس جی ایم کوئی مل سیلنگ نہیں کر رہی ہے۔  مارکیٹ کسی وقت بھی اڑان بھر سکتی ہے تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی ایک ڈیلر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ گزشتہ روز زیریں سندھ کی میر پور خاص شوگر ملز نے فروری کے سودے 8700/8800/8900 میں فروخت کئے ہوے تھے مل اپنے فروخت کئے ہوے سودے واپس لے گئی ہے 9100 میں۔ گورنمنٹ نے جو ڈھائی لاکھ ٹن ایکسپورٹ کی اجازت دی تھی پنجاب کی ملوں کا کوٹہ تو سارا ایکسپورٹ ہو گیا ہے لیکن سندھ کی ملوں کا ہائی کورٹ میں کیس چل رہا ہے جیسے ہی سندھ ہائی کورٹ فیصلہ دے گی سندھ کی ملیں بھی فوراً اپنا اپنا کوٹہ ایکسپورٹ کریں گی۔  یہی وجہ ہے کہ کل میر پور خاص شوگر ملز اپنا فروخت کیا ہوا فروری کا سودا 1000 ٹن واپس خرید گئ ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ یہاں خریداری کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے مارکیٹ کسی وقت بھی تیزی کی طرف گھوم سکتی ہے۔