+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 25 2023 13:24:08
  • Comments

Lentils | مسور ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 214/15 روپیہ کلو تک ہیں 2 روپیہ کلو تیز ہوئی ہے۔  یہ ریٹ پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر ہیں۔ اچھی کوالٹی دو تین روپیہ کلو اوپر سمجھنی چاہیئے۔ نپر مسور 207 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں کراچی میں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل الحال تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ گزشتہ روز کینیڈا سے انڈیا کے کلکتہ پورٹ کیلئے 730 ڈالر میں کام ہوا ہے۔  انڈیا خریدار ہے کینیڈا سے۔  کلکتہ پورٹ کا فریٹ 20 ڈالر زیادہ ہو ہے اس حساب سے کراچی پورٹ کا 710 ڈالر ریٹ ہونا چاہیے جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 200 تک پڑتا ہے لیکن کراچی کے ایمپورٹرز سب کنٹینر میں بکنگ نہیں کرا رہے ہیں کیونکہ جب ڈالر نہیں ملتے تو کنٹینر پر ڈیمریج ڈیٹینشن بہت لگ جاتا ہے۔  دوسری جانب کینیڈا میں بھی 10/20 ڈالر کی مزید تیزی نظر آرہی ہے۔ ہو سکتا ہے مارکیٹ 750 ڈالر کو ٹچ کر جاے۔