+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 04 2023 16:00:19
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا شام کے اوقات میں 25 پیسے بہتر ہوا ہے اور 174.25 تک کام ہوے کراچی میں۔ سی ایچ کے ایم کے ریٹ 172.25 تک ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق پورٹ پر آج ایک جہاز لگ گیا ہے جو کئی دنوں سے سمندر میں کھڑا تھا۔  اور آج اس جہاز میں ڈیلیوری بھی شروع ہو گئی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس جہاز میں 284000 بوری کالا چنا ہے۔ اس میں تقریباً 15000 ٹن مال کے بنک سے ڈالر مل گئے ہیں جبکہ چند دن تک بقایا بھی ملنے کی توقع ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اس جہاز میں سی ایچ کے ایم کوالٹی (ملنگ کوالٹی) 530 ڈالر میں جبکہ نمبر ون کوالٹی 555 ڈالر میں بکنگ ہوئی تھی تمام ایمپورٹرز نے کراچی کے ایک بہت بڑے ایکسپورٹر کو 26 ڈالر فالتو دے کر ایک سی کھلوائ تھی یعنی اس جہاز میں ایمپورٹرز کی بکنگ 556 اور 581 ڈالر کی بکنگ ہو گئی جو بالترتیب پاکستان آکر تقریباً 168 اور 175 تک پڑتا ہے۔ اس لئے ایمپورٹرز مضبوط ہو کر مال بیچ رہے ہیں۔  جس کو پیمنٹ کی تنگی ہے وہی مال بیچتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق دوسرا جہاز 8 مارچ تک پورٹ پر لگے گا دوسرے جہاز میں 21000 ٹن مال ہے اور سارے کا سارا سی ایچ کے ایم کوالٹی ہے۔ یہ جہاز بھی 530 ڈالر فی ٹن کے حساب سے بک ہوا ہے۔ جبکہ ایمپورٹرز کو 12 ڈالر مزید دینے پڑیں گے اور اس کا ریٹ 542 ڈالر ہو جائے گا۔ اس جہاز میں ڈالر کس طرح ملتے ہیں بنکوں سے یہ جہاز لگتے وقت ہی پتا چلے گا۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس وقت مارکیٹ ملرز کے سر پر چل رہی ہے۔ انویسٹرز اتنے ایکٹو نہیں ہے۔ جہاں گاہکی آتی ہے وہاں دو چار روپیہ کلو بڑھ جاتا ہے۔ جبکہ اگر پیمنٹ کے فقدان کی وجہ سے بیچ آتی ہے تو مارکیٹ دو چار روپیہ کلو کم ہو جاتی ہے۔ مجموعی طور پر بہتر ہی نظر آ رہا ہے۔  کیونکہ ایمپورٹرز کا پڑتا ہی ان ریٹوں کا ہے جو حاضر مارکیٹ چل رہی ہے۔  پیسے کا بحران ضرور ہے۔ لیکن مندہ نہیں لگتا کیونکہ 10/15 رمضان المبارک تک بھرپور ڈیمانڈ رہنے کی توقع ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق سارے سال کی ڈیمانڈ ایک طرف ہوتی ہے جبکہ شعبان اور رمضان کی ڈیمانڈ ایک طرف ہوتی ہے۔ پاکستان کی لوکل فصل ایک محتاط اندازے کے مطابق 20 اپریل کے بعد ہی شروع ہوتی ہے۔  اور اگر مارچ میں بارشیں زیادہ شروع ہو گئیں تو تھوڑی لیٹ بھی ہو سکتی ہے۔ چونکہ فروری کے مہینے میں گرمی زیادہ پڑی ہے ہے اس لئے محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ میں بارشوں کے امکانات بھی ہیں۔  ماہرین کے خیال کے مطابق رمضان المبارک کی کھپت پرانے چنے سے پوری ہو گی۔ کیونکہ نیا چنا شروع ہونے تک رمضان المبارک ختم ہو جائے گا۔