+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 04 2023 17:40:08
  • Comments

Yellow Peas | ییلو پیس

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں حاضر ڈیلیوری 161 شیڈ کے مال 155 جبکہ جہاز کے مال میں 148/50 روپیہ کلو تک ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق شیڈ سے مال تقریباً فارغ ہو گیا ہے 2 ہزار ٹن مال ہے جو اگلے تین چار دن تک فارغ ہو جائے گا۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ایک جہاز آج آیا ہے لیکن فل الحال جہاز سمندر میں ہی کھڑا ہے ماہرین کے مطابق جہاز کو 8 تاریخ تک برتھ ملے گا اتنی دیر میں شیڈ والے مال فارغ ہو جائیں گے۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق گاہکی اسوقت اچھی ہے تقریباً 20 ٹرالے روزانہ لوڈ ہو رہے ہیں یہ تقریباً 800 ٹن ییلو پیس بنتی ہے روز کی۔  آگے جہاز میں ڈیلیوری امید ہے 15 مارچ تک شروع ہو گی۔ اگر اس درمیان گاہکی زیادہ نکل آئ تو مارکیٹ میں ایک ہفتے کا گیپ بھی بن سکتا ہے۔ اور مارکیٹ تیز بھی ہو سکتی ہے۔