+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 04 2023 18:06:33
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز شام کے اوقات میں 9085/90 پہ رکی ہوئی تھی ٹکس پیڈ۔ جبکہ ٹیکس ان پیڈ 9015 جیسے حالات تھے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارچ کے سودوں کا 9320 کا گاہک ہے۔  اگر چہ ریٹیل میں آج تھوڑا گاہک سست تھا اس کے باوجود مارکیٹ مضبوط ہی ہے۔ کیونکہ ڈیلر حضرات کھل کر مال بھی نہیں بیچتے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے ایک دو دن کی بات ہے مارکیٹ پھر چل پڑے گی کیونکہ ملیں مضبوط ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کی سندھ کے ایک ڈیلر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ سندھ کی ملوں گا ایکسپورٹ کے کوٹہ کا سندھ ہائیکورٹ میں کیس چل رہا ہے کہ کس مل کو کتنا کوٹہ ملے گا امید ہے منگل تک فیصلہ آ جائے گا ہائیکورٹ کی جانب سے۔ چونکہ معاملہ عدالت میں ہے اس لئے چند دن ادھر ادھر ہو سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق جیسے ہی فیصلہ آنے گا سندھ کی مارکیٹ وہیں مزید پلس ہو جائے گی۔ بعض ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ سے فیصلہ آنے کے فوراً بعد زیریں سندھ کی مارکیٹ 9500 بن سکتی ہے حاضر میں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جنوبی پنجاب کی ملیں بھی سیل نہیں کر رہی ہیں جبکہ سینٹرل پنجاب میں سرگودھا اور فیصل آباد سائیڈ کی ملیں بھی کھل کر مال نہیں بیچ رہی ہیں۔ اس لئے پیر کی شام سے مارکیٹ دوبارہ بہتر ہونا شروع ہو جاے گی۔  حاضر میں خریداری کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ پیسے والے دل کھول کر خریداری کریں۔