+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 09 2023 12:43:19
  • Comments

Yellow Peas | ییلو پیس

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی روپیہ دو روپیہ کلو کمزور اوپن ہوئی ہے اور 156 روپیہ کلو جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جہاز کے مال میں 147/48 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ جہاز میں کچھ کمزور پارٹیوں کا مال ہے جس کی وجہ سے جہاز کے مال میں بیچ ہے۔  حالانکہ آج انٹر بنک میں ڈالر 283/288 روپیہ کا ہو گیا ہے جبکہ 477 ڈالر فی ٹن کے حساب سے اس جہاز میں بکنگ ہوئی تھی۔ جو کراچی آکر تقریباً 148 تک پڑتا ہے۔  دوسری اہم بات یہ ہے کہ حاضر میں اردو جہاز کے مال کے ریٹ میں 8 روپیہ کلو کا فرق ہے جس کی وجہ سے ٹریڈرز ضرورت کا مال ہی خریدتے ہیں۔