+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 16 2023 21:01:44
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو اور اتحاد رات کے اوقات میں 25/30 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئی ہے اور 9700/10 جیسے حالات بن گئے ہیں پیر کی پیمنٹ پر۔ جبکہ مارچ کے سودے 9685/90 تک ہوے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اپریل کے سودے بھی 50 روپیہ کمزور ہوے ہیں اور 10150 جیسے حالات بن گئے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق زیریں سندھ میں فاران شوگر ملز نے تقریباً دو ہزار ٹن کے لگ بھگ مال گروورز کو دیا ہے اور وہ مال مارکیٹ میں 9825/50 تک فروخت ہوا ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ کمزور ہوئی ہے۔ گروورز کا مال مارکیٹ میں آنے سے پہلے زیریں سندھ کی مارکیٹ 10000 کے لیول پر تھی۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ہو سکتا ہے ایک دو دن مزید گھسائی ہوتی رہے گروورز کا مال فارغ ہو گیا تو مارکیٹ دوبارہ پاؤں پر آ جائے گی۔  زیریں سندھ میں دوسری کسی مل کی سیلنگ نہیں ہے اور نہ ہی جنوبی پنجاب کی ملیں حاضر میں مال بیچ رہی ہیں۔