+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 06 2023 12:51:59
  • Comments

Lentils | مسور ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر 2 روپیہ کلو مارکیٹ مزید بہتر ہوئ ہے اور 226/227 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں پہنچنے کی پیمنٹ پر۔  عید کے بعد پیمنٹ پر نپر مسور کے 230 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ کرمسن مسور ہلکے مال 225 جبکہ اچھے مال 234/235 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پاکستانی کرنسی کے کمزور ہونے اور بینکوں سے کھل کر ڈالر نہ ملنے کی وجہ سے بیوپار کی نوعیت تبدیل ہو گئ ہے اور چھوٹے امپورٹرز فلٹر ہو گئے ہیں۔ پہلے لوگ 2/2 ڈبے ُبک کروا لیتے تھے اور جب مال پورٹ پر آتے تھے تو پیمنٹ نہ ہونے کی وجہ سے مجبوراً مال بیچ دیتے تھے۔ دوسرا کوئ پتا نہیں جب مال لگے تو ڈالر کا کیا ریٹ ہو۔ اور بینکوں سے ڈالر نہ ملنے کی وجہ سے ڈیمرج اور ڈیٹنشن چارجز بھی تگڑے پڑے ہیں۔  تاہم اب جہازوں میں مال آتا ہے اور مضبوط گھر ہی مال منگواتے ہیں۔ لوکل میں مارکیٹ اگر کم بھی ہو تو وہ لوگ بیچ ہی نہیں دیتے ہیں اور مال سمبھال لیتے ہیں۔ انٹر نیشنل مارکیٹ بھی بہتر ہی ہے اور لوکل مارکیٹ پڑتے سے نیچے ہے۔ مجموعی طور پر مسور کی مارکیٹ میں بہتری کے امکانات ہی نظر آ رہے ہیں۔