+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 18 2023 16:28:15
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 10500 جیسے حالات ہیں ٹیکس پیڈ کے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اپریل 10550 جیسے حالات ہیں۔ جبکہ نئی 11200 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ ریٹیل میں گاہکی بھی سست ہے لیکن سب سے زیادہ گھبراہٹ میڈیا پہ خبروں کی وجہ سے آئ ہے گورنمنٹ کہتی ہے چینی 95 روپیہ کلو بکوائیں گے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق گورنمنٹ نے ابھی تک 3000 ٹن چینی پکڑی ہے چھاپے مار کر اس میں بھی آدھی چینی دوکانداروں کی ہے دوکانداروں کی چینی ذخیرہ اندوزی کی مد میں نہیں آتی۔ بقایا آدھی چینی جو کسی کی فلور مل میں اسٹاک تھی یا کسی کاٹن فیکٹری میں اسٹاک تھی وہ اگر گورنمنٹ نیلام بھی کر دے تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا پاکستان میں اس وقت 22000 ٹن چینی روزانہ کھائی جا رہی ہے۔ اس کے مقابلے میں گورنمنٹ نے جو چینی پکڑی ہے وہ دو گھنٹے کی خوراک بنتی ہے۔ لوکل لیول پر گبھراہٹ زیادہ ہے۔ اوپر لیول پر ملوں کو پرواہ ہی نہیں ہے اور نہ ہی ملیں مال سیل کر رہی ہیں۔