+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 26 2023 10:14:59
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

  پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ سی ایچ کے ایم کوالٹی 173/174 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 7250 ملتان 7150 جبکہ فیصل آباد منڈی میں 7050 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ بکنگ رشیا سے 565 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں جو کراچی پورٹ پر 176.32 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ فل حال لوکل مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ مارکیٹ میں گاہکی کی صورت حال شام تک واضح ہو گی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر نیشنل مارکیٹ میں ایشن ممالک گاہک ہیں اور مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ بنگلہ دیش نے بھی جنوری فروری کے مہینے میں اسٹریلیا سے 5 لاکھ 70 ہزار بوری مال خریدا ہے جس کی وجہ سے اسٹریلین مارکیٹ بھی 500 ڈالر والی 560 ڈالر بن گئ ہے۔