+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 26 2023 13:52:32
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو دوپہر کے اوقات میں 10500 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں ٹیکس پیڈ کے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اپریل کے سودوں کی 10600 جبکہ مئ کے سودوں کی 11320 جیسی صورتحال بن گئی ہے۔  فل الحال ریٹیل میں گاہکی سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق پنجاب میں کچھ ملوں نے لوڈنگ بند کر دی ہے ملیں کہتی ہیں ڈی سی او سے پرمٹ لے کر آئیں پھر لوڈنگ ہو گی۔  دوسری جانب یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ملوں کی کل یا پرسوں چیف سیکرٹری سے میٹنگ بھی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ملیں سننے میں آ رہا ہے کہ حکومت کو اپنا ریٹ 130 روپیہ دینے کا ارادہ رکھتی ہیں ملیں گورنمنٹ کے مقرر کردہ 98 روپیہ کلو والے ریٹ کو ہر گز ماننے کو تیار نہیں ہیں  ۔  پاک کموڈیٹیز کی چند ڈیلروں سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ ایک دو دن تک ریٹیل میں گاہکی بھی نکل آئے گی۔ فل الحال پرمٹ کے چکروں میں لوڈنگ نہیں ہورہی ہے۔  نیچے کی سطح پر مال کی کٹنگ ہو رہی ہے۔  امید ہے دو دن تک حکومت اور ملوں کے  معاملات کلیئر ہو جائیں گے۔ پھر مارکیٹ ترتیب سے چلے گی۔