+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 03 2023 13:20:09
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو دوپہر کے اوقات میں 50/70 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئی ہے اور آج  کی پیمنٹ پر 10530 سے 10550 تک کام ہوے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ابھی تک بعض لوگ جنہوں نے اپریل کے سودے لئے ہوئے تھے وہ مکمل طور پر سیٹل نہیں ہوے ہیں جسکی وجہ سے مارکیٹ میں دباؤ ہے۔ تاہم امید ہے آج کل میں یہ معاملات حل ہو جائیں گے۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق چینی کی لوڈنگ لائسنس کی بنیاد پر ہو رہی ہے اگر آپ کی چینی ملوں سے لوڈ نہیں ہورہی ہے تو اس کا سادہ طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنے علاقے کے ڈی سی او سے لائسنس بنوا لیں اور وہ لائسنس آپ اپنے ٹرانسپورٹرز کو دیں اور ٹرانسپورٹر وہ لائسنس بلٹی کے ساتھ لگانے گا آپ کا مال لوڈ ہو جائے گا۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق جو دوکاندار سیل ٹیکس میں رجسٹرڈ ہیں وہ ملوں سے جتنی مرضی ہو چینی لوڈ کرا سکتے ہیں۔ تاہم جو دوکاندار سیل ٹیکس میں رجسٹرڈ نہیں ہیں وہ صرف سال میں 10 کروڑ کی لوڈنگ کرا سکتے ہیں۔ ڈی سی او ڈیپارٹمنٹ سے جو رجسٹر دوکاندار ہیں ان کو بھی لائسنس مل جائے گا۔ جبکہ جو دوکاندار رجسٹرڈ نہیں ہیں ان کو بھی لائسنس مل جائے گا۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق فرق صرف اتنا ہے کہ رجسٹرڈ دوکاندار کو مکمل چھوٹ ہے وہ جتنی چاہے مل سے چینی لوڈ کرا لے۔ جو رجسٹر نہیں ہیں وہ دو تین ناموں سے لائسنس بنوا کر اپنا کام چلا سکتے ہیں۔