+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 08 2023 15:54:20
  • Comments

Lentils | مسور ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو بہتر ہوئی ہے اور 202 کی حالات بن گئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر جبکہ پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر 203/4 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بکنگ 650 ڈالر ہے آسٹریلیا سے جو کراچی آکر تقریباً 204 روپیہ کلو تک پڑتا ہے۔ جبکہ 15/20 جون تک پورٹ پر ایک جہاز بھی لگنا ہے۔ اس جہاز میں ایمپورٹرز کا مہنگا مسور ہے۔ 650 سے 710 ڈالر تک بکنگ ہوئی تھی جہاز میں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے کرمسن مسور کے طرح طرح کے ریٹ ہیں۔ ریگولر کوالٹی 204 جبکہ اچھی کوالٹی 214 سے 218 روپیہ کلو تک ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق کرمسن کوالٹی کراچی میں شارٹ ہے لیکن نپر کے ریٹ نیچے ہونے کی وجہ سے کرمسن کی مارکیٹ بھی چل نہیں رہی ہے۔ فل الحال ملا جلا رجحان ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر 287.50 کی سطح پر ہے۔ ڈالر کی دستیابی کھل کر نہیں ہے بنکوں سے۔