+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 13 2023 17:25:32
  • Comments

Clover Seed | برسیم

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم شیخو پورہ منڈی کے ریٹ ریگولر کوالٹی کے 10500 سے 13000 تک رکے ہوئے ہیں۔ کراچی پرانا مصری برسیم 11200/300 جبکہ نیا 14000 روپیہ من تک ہے۔ آج انٹر بنک میں ڈالر تیز ہے جس کی وجہ سے امپورٹرز ریٹ بڑھا کر مانگ رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی آج انڈیا میں برسیم کے ٹریڈرز سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ اس فصل بہت تگڑی ہے ہندوستان میں تقریباً 175000 سے 200000 بوری کے لگ بھگ انڈیا کی فصل ہے۔ جبکہ 40000/45000 بوری پچھلے سال والی بچی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق انڈیا اس سال 250/300 کنٹینر تک مصر سے برسیم خریدے گا یہ ایک اندازہ ہے۔ انڈیا کے ایمپورٹرز نیا مصری برسیم کے 900 ڈالر سے زائد کے خریدار نہیں ہیں۔ پاکستان کے ایمپورٹرز بھی فل الحال بکنگ نہیں لے رہے ہیں ریٹ کم ہونے کے انتظار میں ہیں۔ انٹر بنک میں ڈالر کی وجہ سے تھوڑی بہت کھینچ ضرور ہے لیکن مصری مارکیٹ میں دم خم نہیں ہے۔ مصر والے 1020 ڈالر مانگتے ہیں لیکن اگر کوئی خریدار ہو تو 1000 ڈالر میں بھی مل جاتا ہے نیا۔ فل الحال مارکیٹ میں دم خم نہیں ہے۔