+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 19 2023 12:59:14
  • Comments

Coriander | دھنیا ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت فیصل آباد منڈی میں ایرانی
ٹکڑا  کوالٹی 14500/15000 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے جبکہ گولی دھنیا ایرانی 19000/19500 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے۔ کوئٹہ ایرانی دھنیا مارکیٹ تیز ہے اور 14000 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈیا دھنیے کی مارکیٹ تیز ہو رہی ہے اور 74.50 روپیہ کلو ریٹ ہے انڈین کرنسی میں۔ انڈین سٹاکسٹ زیرہ بیچ کر دھنیا خرید رہے ہیں۔ کیونکہ زیرے میں کافی تیزی آ چکی ہے اور دھنیے کے ریٹ کافی کم ہوئے تھے۔ بکنگ 1700 ڈالر سے گر کر 850 ڈالر رہ گئ تھی۔ ماہرین کے خیال کے مطابق انڈیا مارکیٹ 100/200 ڈالر پڑ سکتے ہیں۔ دوسری جانب ایران سے بھی اچھے مالوں کی کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔