+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 03 2023 16:31:35
  • Comments

Mung Beans | مونگ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت کے ریٹ فیصل آباد منڈی میں 7600/7700 روپیہ من تک ہیں۔ لیکن بیچ انتہائی قلیل آتی ہے۔ مارکیٹ میں جتنی بھی سیلنگ آتی ہے فورأ خریدار لے جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بروکر حضرات ہر وقت ریٹ مارکیٹ سے کم بتاتے ہیں لیکن اندرون خانہ 100/150 روپیہ من بڑھا کر بھی سودے ہو جاتے ہیں۔ مجموعی طور پر زبردست قسم کی تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ آج ہندوستان کے صوبہ مدھیہ پردیش میں سیلابی صورتحال ہے گو کہ مدھیہ پردیش میں مونگ کی کاشت دوسرے صوبوں کی نسبت کم ہوتی ہے لیکن بارشوں کی وجہ سے نقصان کا اندیشہ ضرور ہے۔