+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 03 2023 16:56:33
  • Comments

Lentils | مسور ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو تیز ہوئی ہُوئی اور 211/12 روپیہ کلو تک کام ہوے ہیں۔ کرمسن مسور بھی 4/5 روپیہ کلو بڑھ گئی ہے اور 230 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق کینیڈا میں فصل کی پوزیشن اچھی نہیں ہے۔ 20% فیصد علاقہ جو امریکہ کے بارڈر کے ساتھ لگتا ہے کینیڈا کا وہاں فصل بہت زیادہ کمزور ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق سینٹرل کینیڈا کو ہم چار حصوں میں تقسیم کریں گے تو اس میں ایک حصہ ایسا ہے جہاں فصل بہت اچھی ہے۔ جبکہ دوسرے حصے میں فصل نارمل ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق تیسرے حصے میں فصل ایوریج سے کم ہے جبکہ چوتھے حصے میں کراپ بالکل خراب ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق فل الحال حتمی فگر تو کٹائی کے بعد آئیں گے لیکن ماہرین کا کہنا ہے 20/25% فصل کم ہے۔ صحیح اعداد و شمار کٹائی کے بعد آئیں گے۔ آسٹریلیا سے نمبر دو کوالٹی کے سودے 650 ڈالر تک ہوے ہیں۔ جبکہ نمبر ون کوالٹی کی اتنی زیادہ بیچ نہیں آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کینیڈا کے ریٹ 730 ڈالر تک ہیں لیکن کینیڈا کے فارمرز فروخت کرنے میں اتنی زیادہ دلچسپی نہیں رکھتے۔ پاکستان کی لوکل مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے کیونکہ 700 ڈالر والی مسور کراچی آکر تقریباً 219 روپیہ کلو تک پڑے گی آسٹریلین کوالٹی۔ جبکہ کینیڈا کی مسور کا کراچی آکر تقریباً 229 تک پڑے گی۔ اس لئے لوکل مارکیٹ سے خریداری کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ پائپ لائن میں اتنے زیادہ مال نہیں ہیں۔ جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ بھی گرم ہی نظر آ رہی ہے۔ اس کے علاؤہ اب اگر ایمپورٹرز بکنگ کرائیں گے تو 2 سے 3 ماہ لگیں گے مال کراچی پورٹ پر پہنچنے میں۔ اس لئے ماہرین مسور میں تیزی کا خیال بتا رہے ہیں۔