+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 05 2023 17:30:11
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو کے ریٹ شام کے اوقات میں 13300 روپیہ کوئنٹل تک موصول ہوے ہیں۔ جبکہ اگست کے سودوں کی 14000 جیسی پوزیشن بن گئی ہے۔ گزشتہ روز ہم نے لکھا تھا کہ یکم دو اگست تک ملوں میں 26 لاکھ ٹن چینی پڑی ہوئی ہے۔ حقیقت میں 24 ٹن چینی تھی۔ ہماری ٹیم سے لکھنے میں غلطی ہو گئی تھی۔ جس کے لئے ہم انتہائی معذرت خواہ ہیں۔ دوبارہ نوٹ کر لیں یکم دو کو ملوں کے پاس 24 لاکھ ٹن چینی پڑی ہوئی تھی۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق فل الحال مارکیٹ ٹھنڈی ہے لیکن یہاں تھوڑی تھوڑی خریداری جاری رکھنی چاہیے مارکیٹ کسی وقت بھی تیزی کی جانب گھوم سکتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز سے اکتوبر کے سودے 15200 سے لیکر 15800 تک ہوے ہیں۔ جب مل کا سودا حاضر مارکیٹ سے 2500 روپیہ کوئنٹل بڑھا کر بکتا ہے تو ملیں ریڈی میں سیل نہیں دیتی ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق آئندہ آنے والے دنوں میں ایک تگڑی تیزی متوقع ہے۔