+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 05 2023 17:44:23
  • Comments

Black Matpe | ماش ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی پورٹ کے سودے ایڈوانس پیمنٹ پر 15100/200 روپیہ من تک ہوے ہیں جبکہ گودام کے مال 15500 جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں۔ پائپ لائن بالکل خالی ہو گئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فیصل آباد منڈی میں چمن کوالٹی ماش ثابت بھی نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے جبکہ کوئٹہ مارکیٹ بھی خالی ہو گئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق چمن بارڈر پر سننے میں آیا ہے کہ تین چار ٹرالے مال رہ گیا ہے جبکہ افغانستان سے آمد بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق اگر افغانستان سے 50/10 ٹرالے ا بھی جائیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ نیا ماش افغانستان میں 10/15 اکتوبر تک شروع ہو گا۔ کراچی میں بھی مال شارٹ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی دال کے ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا فیکٹریوں میں حاضر مال نہیں ہے جو سودا لیتے ہیں اس کی ڈیلیوری دس پندرہ دن بعد ملتی۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق انٹر نیشنل مارکیٹ میں 1085 ڈالر تک کام ہوے ہیں کراچی پورٹ کیلئے تاہم جو کراچی آکر تقریباً 13625 تک پڑتا ہے تاہم مال پاکستان پہنچنے تک ایک ماہ سے ڈیڑھ ماہ کا عرصہ لگ جائے گا۔ اس کے علاؤہ انڈیا میں موسمی حالات صحیح نہیں ہیں جس کی وجہ سے انٹر نیشنل مارکیٹ بھی گرم ہی نظر آ رہی۔ چونکہ فیصل آباد منڈی میں چمن کا مال ختم ہو گیا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اب کم از کم ڈھائی ماہ ایس کیو ہی فروخت ہو گا اور چمن کوالٹی کی جگہ بھی ایس کیو ہی فروخت ہو گا اس لئے ایس کیو کی کھپت ڈبل ہونے کے امکانات ہیں۔ بکنگ میں ریٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے ایمپورٹرز ڈر ڈر کر ایمپورٹ کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے شارٹیج ہی ختم نہیں ہو رہی ہے۔