Clover Seed | برسیم
Sep 18 2025
May 24 2025 18:36:16 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی نیا 24000 سمجھنا چاہیے بیچ نہیں آ رہی ہے۔ مارکیٹ گرم لگتی ہے۔ شیخو پورہ اور واہنڈو منڈی میں بارش کی وجہ سے جزبات گرم ہیں۔ .
May 24 2025 18:03:31 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ شیخو پورہ اور واہنڈو کی منڈیوں میں بارش ہو گئ۔ جو فصل کھیتوں میں کھڑی ہے اس کی کوالٹی خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔ یہی وجہ ہے دوپہر کو مصر کے مالوں کا ہم نے 22800 میں کام کیا تھا تاہم اس وقت 23500 کا گاہک ہے لیکن بیچ نہیں ہے 24000 سمجھنا چاہیے۔ مصر بھی دو دن پہلے 1650 ڈالر تھا آج مصر سے بھی سیلنگ نہیں آ رہی ہے۔ .
May 24 2025 14:35:18 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم واہنڈو منڈی میں 4500 بوری کی آمد تھی۔ ہلکی کوالٹی 13 سے 15 ہزار تک جبکہ اچھی کوالٹی کچے مال 18000/20000 روپیہ من تک سودے ہوے ہیں۔ آج دو دن سے گاہک سست ھے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے کراچی نیا مال 15 ستمبر 15 اکتوبر 23500 میں مل جاتا ہے۔ مارکیٹ سست ھے .
May 23 2025 00:04:10 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم نیا 2025 15 ستمبر 15 اکتوبر بائر آپشن 23500 میں کام ہوا ہے۔ فارورڈ کے جتنے سودے ہو رہے ہیں دس لاکھ ڈیپازٹ ہوتا ہے اس کا۔ .
May 22 2025 16:41:55 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم شام کے اوقات میں کراچی مارکیٹ 1000 روپیہ من تیز ہوئ ہے اور 24000 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں 15 ستمبر سے 15 اکتوبر کے سودوں کے۔ فل حال لوکل میں سٹے باز ہی لگے ہوئے ہیں۔ .
May 22 2025 14:38:28 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم واہنڈو منڈی میں 2000 بوری کی آمدن تھی۔ 14000 سے لے کر 22000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ ابھی جو مال آ رہے ہیں ان کی کوالٹی پہلے جو مال آئے ہیں ان کی نسبت اچھی ہے۔ کراچی مارکیٹ 500 روپیہ من بہتر ہوئ ہے اور 23000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں 15 ستمبر سے 15 اکتوبر بائر آپشن کے مالوں کے۔ مصر سے بکنگ 1650 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 21106 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ امپورٹرز تھوڑے تھوڑے مال بک کروا کر لوکل میں فارورڈ کر کے سودے بیچ دیتے ہیں۔ امپورٹرز کو لوکل میں نفع ہے۔ .
May 21 2025 18:40:35 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی نیا سٹار برانڈ 23000 کی بیچ ھے۔ مارکیٹ تھوڑی سست ھے .
May 21 2025 15:46:36 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ واہنڈو منڈی میں 2000 بوری کی آمد تھی کچے مال ریگولر کوالٹی 16000/17000 تک سودے ہوے ہیں جبکہ اچھے بہترین کوالٹی مال کے 20800 تک سودے ہوے ہیں۔ فل الحال وہاں کے مقامی لوگ ہی خریدار ہیں۔ بڑے گھر خاموش ہیں فل الحال۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مصری نیا سٹار برانڈ 2025 23000 میں مل جاتا ہے۔ مارکیٹ تھوڑی سست ھے۔ .
May 21 2025 13:35:39 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم مصری نیا 500 روپیہ من مزید کمزور ہوا ہے اور 23000 میں کام ہو گیا ہے۔ .
May 21 2025 13:32:16 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم مصری نیا 2025 کراچی 23500 میں مل جاتا ہے۔ 23300 سمجھنا چاہیے سٹار برانڈ۔ مارکیٹ سست ھے۔ شیخو پورہ اور واہنڈو کی ریپورٹ شام کو .
May 20 2025 23:52:47 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم مصری نیا سٹار برانڈ کراچی 23500 تک سودے ہوے ہیں 15 ستمبر 15 اکتوبر بائر آپشن۔ مل جاتا ہے اس ریٹ میں۔ پاک کموڈیٹیز کی ٹیم نے دو دن پہلے تقریباً برسیم کے زیادہ تر علاقوں کا بنفس نفیس دورہ کیا۔ فصل پچھلے سال کی نسبت زیادہ نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق پچھلے سال 70/75 ہزار بوری کی فصل تھی تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ اس سال 1 لاکھ دس ہزار سے 1 لاکھ 15 ہزار بوری کے لگ بھگ فصل ہو جائے گی۔ صرف ایک بات ھے آج سے دس بارہ دن قبل بارش ہو گئ تھی اس میں جو برسیم کٹ گیا تھا اس کی کوالٹی ڈیمیج ہو گئ ہے۔ جبکہ جو برسیم کھیتوں میں کھڑا ھے۔ ہم نے باقاعدہ چیک کیا ھے اس کا رنگ روپ بہترین ھے جس کی ابھی کٹائی شروع ہو گئ ہے۔ بارشوں کے دوران صرف معمولی مقدار ہی کٹائی ہوئی تھی جو برسیم کھیتوں میں کھڑے تھے ان کی کٹائی ابھی شروع ہوئی ھے۔ ماہرین کا خیال ہے اگلے دو ہفتوں کے دوران تقریباً فصل کٹ جائے گی۔ چونکہ کٹائی لیٹ ہو گئ اس لئے منڈیوں میں آمدن بھی نہ ہونے کے برابر ہوئی اور بیوپاریوں نے خریداری کی شیخو پورہ میں تقریباً 17000 سے 20000 تک ریٹ بن گئے کچے مال کے۔ جبکہ کراچی 23500 جیسے بھاؤ بن گئے۔ اوپر سے اوپر 24000 تک کام ہوے تھے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق مصر کی فصل پچھلے سال سے 20% زیادہ ہے کچھ ماہرین 25% زیادہ بتاتے ہیں۔ مصر میں چونکہ بہت بڑی فصل ہوتی ہے ان کا بیس فیصد بھی 400/500 کنٹینر بنتا ہے۔ یعنی کے پچھلے سال سے 400 کنٹینر زیادہ فصل ہونی چاہیے۔ مصر میں پورے سال میں سالانہ اوسطاً بارش 16 ملی میٹر ہوتی ہے۔ یعنی کہ مصر میں بارشیں نہیں ہوتیں دوسرا مصر کا موسم 35% ڈگری تک ہی رہتا ہے۔ جس کی وجہ سے مصر کی فصل آرام سے پک جاتی ہے اپنے مقررہ وقت پر۔ 15/20 جون سے مصر کی فصل شروع ہو جاتی ہے۔ پاکستان کے مین علاقے شیخو پورہ اور واہنڈو وغیرہ میں پچھلے سال سے 35/40 ہزار بوری زیادہ فصل ہے۔ اب بات کریں گے پاکستان کی سائیڈوں کی تو دریائے راوی والی پٹی ہیڈ بلوکی سے بہاولنگر تک 6/7 سو کلو میٹر کا علاقہ ھے یہاں بھی بیج پکتا ہے۔ پچھلے سال اس سائیڈ پر بیج نہیں پکا تھا اس سال ان علاقوں کا رزلٹ 12/15 دن ٹھہر کے آے گا۔ جبکہ دوسری سائیڈ گجرات سے منڈی بہاوالدین سرگودھا خوشاب میانوالی بھکر اور ڈیرہ اسماعیل خان تک بھی جاتی ہے۔ اس سائیڈ پر بھی دس پندرہ دن ٹھہر کے پتا چلے گا۔ پھر اس کے علاؤہ جھنگ چنیوٹ فیصل آباد کی تحصیل تاندلیاںوالہ تحصیل جڑانوالہ اور سمندری وغیرہ میں بھی بیج پکتا ہے یہاں کا رزلٹ بھی دس پندرہ دن ٹھہر کہ آے گا۔ پچھلے سال بہت بڑی شارٹیج تھی جس کی وجہ سے برسیم کے ریٹ انوکھے بن گئے تھے۔ تاہم اس سال فصل کی صحیح صورت حال 15 جون تک واضح ہو گی جب مصر میں بھی آمدن شروع ہو جاے گی اور پاکستان کے سائیڈوں کے علاقے بھی چل جائیں گے۔ ابھی سٹارٹ میں ہی 24000 ریٹ بن گئے ہیں ان ریٹوں میں مال نہیں لینا چاہیے جب تک سائیڈوں کا رزلٹ نہیں آتا۔ کیوں کہ اگر سائیڈوں پر بیج پک گیا تو پھر خطرناک شکست بھی ہو سکتی ہے اور اگر سائیڈوں پر بیج نہ پکا پھر صورت حال مختلف ہو گی۔ آپ نے ہمارا ایک ایک تبصرہ لازمی پڑھنا ھے پھر آپ کو مکمل اندازہ ہو جائے گا۔ ابھی صرف دو تین گھر شروع ہوے ہیں خریداری کیلئے اور سارا مال دس دس لاکھ بیعانہ فی کنٹینر پہ بک رہا ہے۔ اصل پتا تب چلتا ہے جب پیسے لگانے پڑتے ہیں۔ اس لئے فل الحال صبر کرنا چاہیے جہاں سمجھ آئے گی وہاں کام کریں۔ اپنا بہت سارا خیال رکھیئے گا۔ اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو آمین۔ .
May 20 2025 18:38:06 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم مصری کراچی مارکیٹ 15 ستمبر سے 15 اکتوبر بائر آپشن کے سودے 200 روپیہ نرم ہیں اور 23600 میں سودے مل جاتے ہیں۔ .
May 20 2025 17:29:21 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم مصری کراچی مارکیٹ 15 ستمبر سے 15 اکتوبر بائر آپشن کے سودے مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے۔ 24000 تک کام ہو کر ابھی دوبارہ 23800 کی بیچ ہے۔ .
May 20 2025 14:42:09 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم واہنڈو منڈی میں کل تو آمدن کم تھی 250/300 باری کی تھی۔ تاہم آج 600/700 بوری کی آمدن ہے اور 14000 سے لے کر 18000/19000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ دوسری جانب مصری برسیم کے لوکل فارورڈ کے سودوں کا ریٹ تیز ہوا ہے اور 15 ستمبر سے 15 اکتوبر بائر آپشن کے سودوں کے 23000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں بیانے والے مالوں کے۔ تاہم ابھی اس ریٹ میں گاہک نہیں ہے۔ .
May 17 2025 15:07:45 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم واہنڈو منڈی میں 400/500 باری کی آمدن تھی۔ مارکیٹ 2000 روپیہ من کمزور ہوئ ہے کچے دڑوں کے 13500 سے 14500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ پکے دڑوں کے 16500 سے 17500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آج زیادہ زیادہ سے مارکیٹ میں 18200 تک کام ہوا ہے۔ فل حال اچھی تھوڑی تھوڑی آمدن شروع ہوئ ہے۔ تھوڑے دنوں تک ریسرچ مکمل کر کے آپ کے ساتھ شئیر کر دی جائے گی۔ .
May 13 2025 16:44:17 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم آج شیخو پورہ منڈی میں تین چار ڈھیریاں آئ تھیں۔ تقریباً 70/80 بوری ٹوٹل 15000 سے 17200 تک سودے ہوے ہیں ایک آدھ لاٹ 18200 تک فروخت ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق واہنڈو منڈی میں 250 بوری کی آمد تھی۔ 15500 سے 18660 تک بولی ہوئی ہے۔ آج پہلا دن تھا۔ کٹائی ابھی تھوڑی تھوڑی شروع ہوئی ہے۔ ہماری ٹیم ان شاءاللہ جلد سروے کرے گی۔ اور اپنے صارفین کو مکمل ریپورٹ سے آگاہ کرے گی۔ ان شاءاللہ آپ کو انڈیا مصر اور پاکستان تینوں ملکوں کی مکمل صورت حال دی جاے گی۔ .
Feb 27 2025 22:11:13 6 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم سٹار یا ضعیم 15 ستمبر 15 اکتوبر بائر آپشن 19000 روپیہ من تک سودے ہوے ہیں نیو کراپ کے۔ 15 ستمبر 15 اکتوبر بائر آپشن کے جتنے سودے ہوتے ہیں وہ کراچی ڈیلیوری ہوتے ہیں۔ .
Feb 20 2025 19:56:41 6 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم گزشتہ روز تقریباً 11/12 کنٹینر کا کام ہوا ہے فارورڈ میں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 15 ستمبر سے 15 اکتوبر بائر آپشن پر 20000 روپیہ من تک سودے ہوے۔ پھر اس کے بعد 19800 میں کام ہوے تھے۔ اسٹار اور ضعیم برانڈ کے سودے ہوے ہیں۔ نئ مصری فصل کے۔ جبکہ ڈیلیوری کراچی سے اٹھانی پڑتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بائر آپشن کا مطلب یہ ہے کہ 15 ستمبر سے 15 اکتوبر میں خریدار جب دل کرے پیمنٹ دے کر مال اٹھا سکتا ہے۔ ابھی فصل کے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتے۔ کاشت تو انڈیا پاکستان میں اچھی ہے۔ لیکن بیج پکنے کے ٹائم ہی صحیح پتا چلے گا۔ تاہم فارورڈ میں سودے ہونے شروع ہو گئے ہیں۔ اس وقت 19800 میں 15 ستمبر 15 اکتوبر بائر آپشن مل جاتا ہے۔ جیسے جیسے ہمارے پاس برسیم کی اپڈیٹ آتی جاے گی۔ ہم آپ کو اپڈیٹ فراہم کرتے جائیں گے۔ یہ 2025 کے سیزن کا پہلا سودا ہوا ہے۔ .
Dec 09 2024 17:47:26 9 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم مارکیٹ کمزور ہے۔ ملتان منڈی میں 27000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ گاہک خاموش ہے۔ ملتان نیچے کائونٹر میں ڈیمانڈ اب آہستہ آہستہ ختم ہو رہی ہے۔ .
Dec 09 2024 15:52:22 9 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم ملتان منڈی 1000 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئی ہے اور 28000/28500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Dec 07 2024 17:07:44 9 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم ملتان منڈی شام کے اوقات میں 500 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئی ہے اور 29000/29500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہک بن جاتا ہے۔ فلحال مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Dec 07 2024 13:43:43 9 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم ملتان منڈی میں 500/1000 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئی ہے اور 28500/29000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ملتان منڈی میں مال نہیں ہیں تھوڑا بہت گاہک بن جاتا ہے۔ .
Dec 05 2024 17:22:59 9 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم ملتان منڈی میں 500/1000 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئی ہے اور 28000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ سٹاکسٹ مال بیچ کر فارغ ہوچکے ہیں۔ دکاندار ضرورت کے مطابق ہی کام کاج کر رہے ہیں۔ .
Dec 05 2024 14:45:07 9 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ 26000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ حیدر آباد منڈی میں 27000/27500 روپیہ من جبکہ ملتان منڈی میں 28500/29000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ نیچے ڈیمانڈ ہے۔ تھوڑا تھوڑا کام ہو جاتا ہے۔ .
Dec 04 2024 16:50:48 9 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم ملتان منڈی میں شام کے اوقات میں 28500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے۔ .
Dec 04 2024 12:42:20 9 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم ملتان منڈی میں 28500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ سٹاکسٹ بیچ نہیں دیتے ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Dec 03 2024 16:57:10 9 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم ملتان منڈی میں شام کے اوقات میں 500 روپیہ من مارکیٹ مزید تیز ہوئی ہے اور ملتان منڈی میں 28500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ مضبوط ہے۔ .
Dec 03 2024 15:35:07 9 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم ملتان منڈی میں 500/1000 روپیہ من مارکیٹ مزید تیز ہے اور ملتان منڈی میں 28000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ضرورت کے مطابق ہی کام کاج ہیں۔ .
Dec 03 2024 12:09:26 9 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم ملتان منڈی میں 500/1000 روپیہ من مارکیٹ تیز ہے اور ملتان منڈی میں 27000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ سیزن اختتام کی طرف ہے۔ دکان دار ضرورت کے مطابق ہی کام کر رہے ہیں۔ .
Dec 02 2024 16:52:52 9 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم ملتان منڈی میں شام کے اوقات میں 26000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ گاہکی سست ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott