Sugar | چینی
May 13 2025
Dec 02 2024 14:19:47 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں دوبارہ 500/700 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 14500/14700 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے لوکل میں بیچ کھل کر نہیں ہے۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ بھی 100 ڈالر تیز ہوئ ہے اور نائجیریا کے مال کے 1500 ڈالر تک کام ہو گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ باقی آئل سیڈز میں تیزی کی وجہ سے تل کی انٹرنیشنل مارکیٹ بھی بہتر ہے اور دسمبر کے وسط میں کوریا تل کا ٹینڈر بھی ہے 6600 ٹن کا۔ .
Dec 02 2024 13:53:14 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوئٹہ منڈی 40000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں انڈین زیرہ 45000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ایرانی زیرہ فیصل آباد منڈی میں مارکیٹ نرم ہے اور 46000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ٹریڈرز ان ریٹوں میں مال بیچ جاتے ہیں۔ .
Dec 02 2024 13:52:06 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 14600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں ٹکڑا کوالٹی 15000/15200 جبکہ گولی دھنیا 15400/15600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لوکل مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ انڈین لوکل مارکیٹ بہتر ہے اور جئے پور منڈی میں 7900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں انڈین کرنسی میں۔ .
Dec 02 2024 13:49:07 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سنٹرل پنجاب سائڈ مارکیٹ 50 روپیہ کوئنٹل پلس ہے۔ بھلوال 12500 العریبیہ 12350 پاپولر 12325 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ بھی مارکیٹ 50 روپیہ کوئنٹل پلس ہے اور کسان 12350 ریٹ ہے۔ کمالیہ 12250 سورج 12285 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں حاضر میں یونائٹڈ ڈھرکی گھوٹکی اے کے ٹی 12040/50 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ میں بھی 25/50 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ بہتر ہے اور 11950/12000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 3 مل جنوری کے سودے 12425/30 تک کام ہو گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Dec 02 2024 12:35:03 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70 30 کوالٹی 15000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی نئے گوارے کا 14000 تک بھاؤ ہے 93.310 کلو کا۔ ابھی آمدن کم ہے ۔اگے جب آمدن زیادہ ہو گی تو تھوڑی بہت ریٹوں میں کمی ا سکتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق بڑے سٹاکسٹ تو نئے گوارے کے 15000 کی رینج میں گاہک ہیں۔ تاہم ملرز دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔ گوار میل کا ریٹ کافی کمزور ہوا ہے۔ گوار میل 111 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ دوسری جانب فل حال انٹرنیشنل مارکیٹ کمزور ہے۔ انڈیا میں ارائول زیادہ ہے۔ 1/1.5 لاکھ بوری تک کی آمدن ہے انڈیا لوکل منڈیوں میں۔ ریٹ 5150 روپیہ کوئنٹل تک ہے انڈین کرنسی میں۔ .
Dec 02 2024 12:30:22 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 12600/700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کابلی مونگ 12000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال ضرورت کے مطابق گاہکی ہے۔ جن ٹریڈرز کے ہاتھوں میں مال ہیں مضبوط بیٹھے ہیں۔ تاہم کچھ مال امپورٹ بھی ہو رہے ہیں جن کہ حیدرآباد منڈی میں 11500/12000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Dec 02 2024 12:09:46 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 3 روپیہ کلو کمزور ہوئ ہے اور 242 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ فل حال جے کے ٹو پورٹ پر لگا ہوا ہے۔ امپورٹرز کو پیمنٹ کی ضرورت ہے جس کی وجہ سے تھوڑا بہت مال بیچتے ہیں۔ کالا چنا تنزانیہ 234/235 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Dec 02 2024 11:54:22 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی کل حاضر میں تو کام نہیں تھے چھٹی تھی تاہم فارورڈ جنوری کے سودوں میں 70 روپیہ کوئنٹل تیزی آئ ہے اور 12420 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے تھے۔ فارورڈ میں جن ٹریڈرز میں نیچے ریٹوں میں سر پر مال بیچے ہیں وہ پھنسے ہوئے ہیں اس لیے فارورڈ مارکیٹ میں کھینچ پڑی ہے۔ فل حال حاضر بھی مارکیٹ بہتر ہے وقتی بازار تھوڑا بہت بہتر ہو سکتا ہے۔ چینی کا مجموعی ٹرینڈ تو جب پیداواری فگر سامنے آئیں گے پھر کلئر ہو گا۔ .
Dec 02 2024 11:43:08 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم 4000 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور ملتان منڈی میں 26000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں بہت زیادہ غیر یقینی صورت حال کی وجہ یہ ہے کہ امپورٹرز کے ہاتھ میں جو مال ہیں وہ 22000/23000 والے پڑتے کے ہیں۔ اس لیے جو بھی ریٹ ہو جن کے پاس مال ہے وہ تھوڑا تھوڑا مال لازمی بیچتے ہیں۔ اتنا مہنگا کنٹینر ہو گیا ہے کوئ بھی امپورٹر اگلے سیزن کے لیے مال بچانا نہیں چاہتا۔ سیزن بھی اختتام کی طرف ہے اور مال بھی اکا دکا بندوں کے پاس ہیں۔ لیکن گاہکی بھی اچھی ہے نیچے۔ ملتان ابھی بھی مال بک رہے ہیں۔ .
Dec 02 2024 11:39:19 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی 100 روپیہ من مارکیٹ تیز ہے اور فتح جنگ ہری پور کوالٹی 3600 جبکہ گوجر خان کوالٹی 3700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال ٹریڈرز نے مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں۔ بیچ کھل کر نہیں دیتے ہیں۔ دیسی مکی کے ریٹ بھی 2800/2900 روپیہ من تک کھلے تھے اس میں 700/800 کی تیزی آ چکی ہے۔ ابھی ریٹ کافی تیز ہو گیا ہے گاہکی بھی ضرورت کے مطابق ہی ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott