Clover Seed | برسیم
Aug 20 2025
Dec 05 2023 13:21:07 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کیو کراچی مارکیٹ میں 15100 روپیہ من کا گاہک ہے گودام کے مال کا۔ مارکیٹ گرم نظر آ رہی ہے۔ بیچ نہیں ہے۔ فیصل آباد منڈی میں ماش ثابت ایس کیو 15700 روپیہ من جبکہ چمن ماش فیصل آباد منڈی میں 16200 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ چمن ماش مال شارٹ ہیں۔ 15/20 دن سے بارڈر بند ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج برما کی لوکل مارکیٹ کافی اپ ہوئ ہے۔ 290000 تک ہو گئ ہے۔ بکنگ بھی 1200 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ موصول ہوئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 14868 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ .
Dec 05 2023 13:13:35 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون 50 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ مزید تیز اوپن ہوئ ہے۔ بھلوال شوگر ملز 12650 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ سلانوالی 12550 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 12425 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب۔ میں جے ڈی ڈبلیو 12000/12050 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ تیز ہی اوپن ہوئ ہے۔ دسمبر کے سودوں کا 12450 کا لیول بن گیا ہے جبکہ جنوری 13100 کا لیول ہے۔ زیریں سندھ بھی 11450 روپیہ کوئنٹل کا لیول ہے۔ مارکیٹ گرم نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق کافی سارے انویسٹرز 11000 کے لیول پر بیٹھے تھے جو رہ گئے ہیں۔ ابھی وہ مارکیٹ میں خریداری کر کے مارکیٹ کو مزید تیز کروائیں گے۔ مارکیٹ گرم ہی نظر آ رہی ہے۔ .
Dec 05 2023 12:53:58 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 1/2 روپیہ کلو مارکیٹ تیز اوپن ہوئ ہے اور 121/122 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال بیچ نہیں ہے کھل کر مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ بکنگ 397 ڈالر فی ٹن تک کام ہوئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 124.11 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ .
Dec 05 2023 12:51:27 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی گوجر خان منڈی میں 3200/3300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ فیڈ والی مکئ کا ریٹ کم ہونے کی وجہ سے سٹاکسٹ دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔ .
Dec 05 2023 12:44:06 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 8550/8650 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بیچ انتہائ کم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق سپورٹنگ ریٹ بھی 8400/8500 تک ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ کافی ٹائم سے 8800 کا لیول ٹوٹ نہیں رہا ہے لیکن اب امید ہے مارکیٹ کراس کر جائے گی۔ .
Dec 05 2023 12:41:54 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1.5 روپیہ کلو نرم ہوئ ہے اور 158.5 روپیہ کلو اوپن ہوئ ہے سی ایچ کے ایم کوالٹی۔ سرگودھا منڈی میں 6575 ملتان 6450 فیصل آباد 6350 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لوکل مارکیٹ میں سٹاکسٹ بیچ نہیں دے رہے ہیں۔ ایک تو مارکیٹ پڑتے سے کافی نیچے ہے دوسرا انٹرنیشنل مارکیٹ بھی بہتر نظر آ رہی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر رکا ہوا ہے 285.25/285.50 کے لیول پر امپورٹ میں۔ .
Dec 05 2023 12:36:38 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 500 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور 13000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال مال نمی والے ہیں۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی 14600/700 تک بھاؤ ہے 93.310 کلو کا۔ فل حال ملا جلا رجحان تھا۔ ہفتہ 10 دن تک بھرپور آمدن شروع ہو گی۔ .
Dec 05 2023 12:34:25 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن 2350 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ باجرہ تھل لائن 100 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 5400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق 6300/6400 میں پلانٹ والے مال پہنچ میں مل جاتے ہیں۔ فل حال ٹریڈز نمی 15 پرسنٹ بتاتے ہیں لیکن مالوں میں 18 پرسنٹ تک نمی ہے وہ مال سٹاک کرنے کا فائدہ نہیں ہے۔ مال دو مہینے بعد خراب ہو جائیں گے۔ رنگ بھی بدل جائے گا اور بدبو بھی چھوڑ دیں گے۔ فل حال ریٹ مناسب ہیں خشک مال 12/13پرسنٹ نمی والے مال لینے چاہیں ان ریٹوں میں۔ اس میں نفعے کے امکانات بن سکتے ہیں۔ .
Dec 04 2023 23:11:03 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں صبح کی پیمنٹ پر 11975/12000 روپیہ کوئنٹل جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق دسمبر کے سودوں کا 12375 تک خریدار بن جاتا ہے جبکہ جنوری کے سودوں کا 13100 کا خریدار ہے۔ .
Dec 04 2023 22:33:28 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 11975/12000 روپیہ کوئنٹل جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ دسمبر کے سودوں کا 12350/75 تک خریدار بن جاتا ہے۔ جبکہ جنوری کے سودوں کا 13050 کا خریدار بن جاتا ہے۔ فارورڈ میں انویسٹرز کی دلچسپی بہت زیادہ ہے۔ بھرپور خریدار ھے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott