Sugar | چینی
May 15 2025
Jan 06 2025 12:29:42 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ دوپہر میں مارکیٹ 200 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ مزید نرم ہوئ ہے اور 12000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ .
Jan 06 2025 12:28:24 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ اے جی ای نمبر 1 کوالٹی مال کے 245/246 جبکہ کنٹینر نمبر 1 کوالٹی 241 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق کالا چنا آسٹریلیا سے جہاز بک ہوا ہے 15 ہزار ٹن کا 655 ڈالر میں جو کراچی پورٹ پر 203.76 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ چونکہ لوکل مارکیٹ پڑتے سے اونچی ہے اس لیے امپورٹرز مال منگوائی جا رہے ہیں۔ لوکل مارکیٹ میں احتیاط سے ہی کام کرنا چاہیے۔ .
Jan 06 2025 12:01:34 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 200 روپیہ مارکیٹ تیز ہوئی ہے اور 13700/13800 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فلحال مارکیٹ بہتر ہے۔ لوکل حیدرآباد منڈی میں برما کے مالوں کے 12600/700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ برما سے 990 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کہ کراچی پورٹ پر 12275 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق دسمبر کے مہینے میں برما سے ٹوٹل مونگ کی ایکسپورٹ 25019 ٹن تک تھی۔ سال 2024 میں برما مونگ کی ایکسپورٹ 6 لاکھ 16 ہزار ٹن تک رہی ہے۔ چونکہ امپورٹ میں مال آ رہے ہیں باہر سے اس لیے انٹرنیشنل مارکیٹ کے ساتھ ہی چلنا چاہیے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں انڈیا مارکیٹ کافی تیز ہوئ تھی پچھلے مہینے 7200 والی مونگ 8200 ہوگئ تھی انڈین کرنسی میں اس لیے بکنگ بہتر ہوئ ہے۔ .
Jan 06 2025 10:55:32 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی کل بند مارکیٹ میں بازار تیز تھا اور جے ڈی ڈبلیو یونائٹڈ 13000 جبکہ ڈھرکی گھوٹکی 12980 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ تھے جبکہ فارورڈ میں جنوری کے سودوں کے 13160/170 پر مارکیٹ کلوز ہوئ تھی۔ فل حال وقتی بازار بہتر ہے۔ ڈیلرز نے ملوں میں سودے لکھوائے ہوئے ہیں جو کہ کم کر کے نہیں بیچتے ہیں اور جیسے ہی تھوڑی بہت ڈیمانڈ آتی ہے بازار بہتر ہو جاتا ہے۔ آج سوموار پیمنٹ پر کافی کام ہوئے ہوئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق دسمبر میں پنجاب کی ملوں نے 3.5 لاکھ ٹن تک چینی فروخت کی ہے جو کہ پچھلے سال کی نسبت 35% تک زیادہ ہے جبکہ دسمبر کے آخر تک 2.5 لاکھ ٹن تک چینی کم بنی ہے پچھلے سال کی نسبت۔ .
Jan 06 2025 10:43:07 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ مارکیٹ کل 12700/12800 تک کام ہو کر دوبارہ مارکیٹ 12100/12200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ تھے تھل مارکیٹ میں۔ پلانٹ والے مال پہنچ میں 12350/12450 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ تھے۔ جس کسی کو نفع پکا کرنا ہوتا ہے 50/100 کم میں بھی مال بیچ جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فصل تو شارٹ ہے اور وقت بھی کافی پڑا ہے لیکن 75 روپے والا باجرہ 125 ہو چکا ہے۔ ٹریڈرز تھوڑا تھوڑا نفع بھی پکا کر رہے ہیں۔ .
Jan 04 2025 22:27:56 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی فارورڈ میں 10/15 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ مزید تیز ہے اور 13135/40 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Jan 04 2025 20:53:07 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی رات کے اوقات میں حاضر میں مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ کوئ تبدیلی نہیں ہے۔ جے ڈی ڈبلیو یونائٹڈ 12920 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فارورڈ میں 3 مل جنوری کے سودوں کے 13120/25 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Jan 04 2025 18:09:09 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ ریگولر کوالٹی مال فیصل آباد منڈی میں 13800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ نیچے گاہک بن جاتا ہے۔ .
Jan 04 2025 18:08:33 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں شام کے اوقات میں 24500/25000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jan 04 2025 18:07:39 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70/30 کوالٹی کیش پیمنٹ پر 20000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 40 دن پیمنٹ پر 21000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مال کھل کر نہیں ملتے ہیں۔ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott