Sugar | چینی
Sep 05 2025
Jan 09 2024 12:50:32 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی گوجرخان منڈی میں 3200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سٹاکسٹ دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔ ضرورت کے مطابق ہی کام کر رہے ہیں۔ .
Jan 09 2024 12:49:52 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 15000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں 70/30 کوالٹی کے۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے انویسٹرز مال لے رہے ہیں۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی 15500 تک بھاؤ ہے 93.310 کلو کا۔ انٹرنیشنل مارکیٹ بھی فل حال رکی سی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈیا میں بھی ٹریڈرز نے ان ریٹوں میں مال سٹاک کیے ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ بھی سپورٹنگ ریٹوں کے اوپر ہے۔ اس میں لانگ ٹرم میں تیزی ہے۔ اس کو ٹریڈرز لمبے عرصے کے لیے سٹاک کرتے ہیں اور ایکسپورٹ والا آئٹم ہے۔ .
Jan 09 2024 12:46:37 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن 3100/3150 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ باجرہ تھل لائن 7500 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں ہفتہ ٹائم پیمنٹ پر۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ بیچ کھل کر نہیں ہے۔ .
Jan 09 2024 12:43:36 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 9600/9700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال نا کھل کر گاہکی ہے اور نا ہی کھل کر بیچ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ابھی وقت کافی پڑا ہے جس کی وجہ سے تھلوں میں ٹریڈرز مظبوط بیٹھے ہیں۔ .
Jan 09 2024 12:41:21 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 183.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی مالوں کے۔ 5 فروری کے سودوں کے 188.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ فل حال نیچے گاہکی سست تھی۔ سرگودھا منڈی میں 7600 روپیہ من ملتان 7500 روپیہ من جبکہ فیصل آباد منڈی میں 7400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 620 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ انٹر بینک میں ڈالر 281.75 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ستمبر کے مہینے میں 1111 کنٹینر کی آمدن تھی کراچی پورٹ پر۔ .
Jan 08 2024 21:13:33 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ یونائیٹڈ اور اتحاد 13250 جبکہ جے ڈی ڈبلیو 13265/70 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ 50 روپیہ کمزور ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوری کے سودوں کی 13460/65 جیسی صورت بن گئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق فل الحال ریٹیل میں ڈیمانڈ کم ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ ٹھنڈی ہے۔ آج سینٹرل پنجاب کی ملوں نے گنے کے ریٹ کم کئے جس کے نتیجے میں آج 1223 ٹرالیاں گنے کی کم آئیں ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک آدھ دن تک گنے کے ریٹ دوبارہ بڑھ جائیں گے۔ چینی کا تعلق بھی گنے کی قیمتوں سے ہی منسلک ہوتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق وقتی طور پر مارکیٹ چپ ضرور ہے ریٹیل میں ڈیمانڈ نہ ہونے کی وجہ سے لیکن مجموعی طور پر مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ پچھلے سال چینی تقریباً 67 لاکھ پچاس ہزار ٹن بنی تھی۔ اس سال چینی پچھلے سال سے کم بننے کے امکانات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق بعض ماہرین 10 لاکھ ٹن چینی کم بننے کی باتیں کرتے ہیں۔ یہ ایک فرضی اندازہ ھے اس میں کمی بیشی ممکن ھے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق فروری کے پہلے ہفتے میں ہمارے پاس تقریباً بہتر اعدادوشمار آ جائیں گے۔ 10 فروری تک اندازہ ہو جاتا ہے کہ چینی کتنی بنے گی۔ البتہ ایک بات طے ہے کہ چینی کم بنے گی۔ اس لئے فل الحال حوصلہ رکھنے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ چینی میں ہر وقت فارورڈ کے سودے ہوتے ہیں اس میں مندہ کھیلنے والے پہلوان بھی اپنا پورا زور لگاتے ہیں۔ تیزی والے بھی زور لگاتے ہیں۔ اس لئے گھبراہٹ کی بات نہیں ہے۔ صرف صبر کی ضرورت ہے۔ بیشک اللہ تعالیٰ صبر والوں کے ساتھ ھے۔ .
Jan 08 2024 19:21:53 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی شام کے اوقات میں 2 روپیہ کلو نرم تھی اور 240 روپیہ کلو تک بھاؤ تھے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ جہاں کہیں گاہکی نکلی مارکیٹ میں بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں. .
Jan 08 2024 18:24:34 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 15000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں 70/30 کوالٹی کے۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی 15500 تک بھاؤ ہے 93.310 کلو کا۔ .
Jan 08 2024 18:23:30 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا کراچی مارکیٹ ریگولر کوالٹی 250/255 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ مشین کلین مال 260/262 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سارٹیکس مالوں کے 265 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ نیچے گاہکی اچھی ہے۔ مارکیٹ میں بہتری کے امکانات ہیں۔ بکنگ 850 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 260 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ اسٹریلیا 6/7 ایم ایم 260 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں اچھے مال کے۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم مارکیٹ 335/340 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ 10 روپیہ کلو تیز ہوتی ہے۔ ترکی 8 ایم ایم 345/350 تک کام ہوئے ہیں۔ کینیڈا 9 ایم ایم مارکیٹ 390/400 روپیہ کلو تک ہیں۔ ترکی 9 ایم ایم کراچی مارکیٹ 440/450 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 520/525 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ موٹے چنے مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ .
Jan 08 2024 18:19:56 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد منڈی میں 13000/13500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں نئے ہائبرڈ مالوں کے۔ کولڈ سٹور 2021 ماڈل کے 10500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ ملا جلا رجحان تھا مارکیٹ میں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott