Millet | باجرہ
May 24 2025
Jan 29 2024 14:25:33 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1.5 روپیہ کلو تیز ہوئ ہے اور 180.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں کل پیمنٹ پر۔ 5 فروری کے سودوں کے 181 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ 20 فروری پیمنٹ پر 184 روپیہ کلو تک کام ہو گیا ہے۔ ملرز گاہک ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 7425 روپیہ من کا گاہک ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Jan 29 2024 13:58:36 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 146 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ییلو پیس دال کے 158 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ بکنگ 415 ڈالر فی ٹن بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 127.23 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ .
Jan 29 2024 13:39:33 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون بھلوال شوگر ملز 13750 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جھنگ بھون 13450 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 13600 سویرہ 13550کمالیہ کشمیر 13500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو حاضر میں 13300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ فروری کے سودوں کے 13770/80 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ حمزہ 13325 آر وائی کے 13300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں اشرف اور چودھری کا ریٹ کم ہے جس کی وجہ سے آر وائی کے اور حمزہ کی ڈیمانڈ کم ہے۔ جنوبی پنجاب میں سندھ سے بھی رانی پور النور وغیرہ وارہ کر جاتی ہیں۔ اب رانی پور اگر 12900 میں ملے تو 410 روپے کرایہ ڈال کر 13310 میں پڑتی ہے جبکہ حمزہ آر وائی کے پر کرایہ ڈال کر جنوبی پنجاب کے دکان دار کو سندھ کے مالوں سے مہنگی پڑتی ہیں۔ اپر سندھ میں ڈھرکی 13175 اے کے ٹی 13165 گھوٹکی 13135 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ میں 12900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فل حال مارکیٹ رکی سی ہے۔ .
Jan 29 2024 13:19:03 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 100 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور کراچی گودام کے مال 12800 جبکہ پورٹ کے مال 12600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ہفتے والے دن گاہکی نکلی تھی مارکیٹ میں 500 روپیہ من تیزی آئ ہے۔ آج گاہکی سست ہے۔ بیچ بھی کھل کر نہیں ہے۔ امید ہے پہلی تاریخوں میں گاہکی نکلے گی۔ فل حال لوکل مارکیٹ پڑتے سے نیچے ہے۔ مارکیٹ میں بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ بکنگ 1120/30 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ 1120 ڈالر والا کراچی پورٹ پر 13606 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ لوکل مارکیٹ میں کھل کر بیچ بھی نہیں ہے۔ فیصل آباد منڈی بھی 200 روپیہ من نرم ہوئ ہے اور 13400/13450 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ آج نیچے کام ٹھنڈا ہے۔ پیمنٹوں میں ٹریڈرز مصروف ہیں۔ چمن ماش اکا دکا مال ہیں فیصل آباد منڈی میں۔ 16200/16400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Jan 29 2024 13:01:30 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 100/200 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ نرم ہے اور 15300/15400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پنجاب مارکیٹ پچھلے دو ہفتوں میں 1300 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ کمزور ہوئ ہے۔ مارکیٹ اوپر 16600 تک چلی گئ تھی۔ دوسری جانب گوار میل کی ڈیمانڈ انتہای کم ہے۔ میل کا ریٹ 15000 تک ہے۔ ابھی سٹاکسٹ کے پاس بھی مال ہیں اور گاہکی بھی ٹھنڈی ہے۔ ملرز گاہک نہیں پرائیوٹ میں ہی تھوڑی بہت گاہکی ا جاتی ہے۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی 16000 تک بھاؤ ہے 93.310 کلو کا۔ سندھ میں لائنوں پر آمدن کم ہے اور سندھ کے مال بھی اچھے ہوتے ہیں۔ تاہم گاہکی ٹھنڈی ہی ہے۔ .
Jan 29 2024 12:52:23 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن 2750 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ تھل لائن 6700/6750 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ نیچے گاہکی سست ہے۔ .
Jan 29 2024 12:43:32 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 0.5 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور 179 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی کے۔ 5 فروری پیمنٹ پر 180 جبکہ 5 مارچ پیمنٹ 185 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 7425 روپیہ من ملتان 7300 فیصل آباد منڈی میں 7200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ فروری مارچ شپمنٹ 615 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 186.83 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 279.90 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہی ہے۔ .
Jan 29 2024 12:28:13 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 9600/9700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ حیدرآباد منڈی میں 9450/9550 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ نیچے تھوڑے تھوڑے کام ہو رہے ہیں۔ .
Jan 27 2024 19:57:56 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا مغرب کے اوقات میں کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو مزید تیز ہوئ ہے اور 179.5/180 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ 5 فروری کے سودے 180.5/181 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ آج مارکیٹ میں 4 روپیہ کلو کی تیزی آئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق لوکل مارکیٹ پڑتے سے 10 روپیہ کلو نیچے چلی گئ تھی اور آج نیچے ریٹیل میں زبردست ڈیمانڈ تھی۔ .
Jan 27 2024 19:02:28 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا کراچی مارکیٹ میں ریگولر کوالٹی 235 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ مشین کلین مال 240/242 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔اسٹریلیا 6/7 ایم ایم 250/255 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ یوکرین 8 ایم ایم 270/280 کینیڈا 8/9 ایم ایم مارکیٹ 310/320 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ترکی 8 ایم ایم 325 تک کام ہوئے ہیں۔ کینیڈا 9 ایم ایم مارکیٹ 380/390 روپیہ کلو تک ہیں۔ ترکی 9 ایم ایم مال ختم ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم مال شارٹ ہیں۔ 530/535 روپیہ تک بھاؤ ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott